آسٹریا میں خاتون رکن پارلیمنٹ کا حجاب میں خطاب،دیکھیں ویڈیو

Share Article

ustrianmpwearshijabtoprotes

ویانا: آسٹریا میں پارلیمنٹ کی اکثریت کی اتفاق رائے کے باوجود پرائمری اسکولوں میں حجاب پر پابندی کا فیصلہ جاری کر دیا گیا تاہم خاتون رکن پارلیمنٹ مارتھا بیسمین نے اپنے حالیہ خطاب میں اس نئے قانون کو مسترد کر دیا۔پارلیمنٹ میں حجاب میں خطاب کے دوران خاتون رکن مارتھا بیسمین نے تمام ارکان سے سوال کیا کہ کیا اس طرح حجاب پہن لینے سے کچھ بدل گیا، کیا میں اب آسٹریا میں پیدا ہونے والی رکن پارلیمنٹ مارتھا بیسمین نہیں رہی۔مارتھا نے اپنے خطاب کا آغاز مسلمانوں کو ماہ رمضان المبارک کی مبارک باد دیتے ہوئے کیا۔ انھوں نے باور کرایا کہ یہ نفرت انگیز مہم کا نتیجہ ہے کہ مسلمان خواتین کو صرف حجاب پہننے کی وجہ سے سڑکوں پر تنگ کیا جاتا ہے اور نشانہ بنایا جاتا ہے۔مارتھا کے مطابق حجاب صرف مسلمان خواتین کی زندگی کا ایک حصہ ہے جو ان کی ثقافت اور تشخص کو ظاہر کرتا ہے مگر اب اس کو مسلمان مخالف پالیسی کی علامت بنا کر پیش کیا گیا ہے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *