رنگیلا گرل ارملا کانگریس کی طرف سے ممبئی کی اس سیٹ سے لڑ سکتی ہیں لوک سبھا الیکشن

Share Article
urmila-mumbai-election

ممبئی: لوک سبھاالیکشن2019 سے پہلے سیاست میں فلمی فنکاروں کی انٹری خوب دیکھنے کو مل رہی ہے ۔چاہے بی جے پی ہو یا کانگریس مسلسل فلمی فنکاروں کو اپنی پارٹی میں کھینچ رہے ہیں۔ خبر ہے کہ رنگیلا گرل ارملا ماتونڈکر جلدی کانگریس میں داخل ہوں گی اور ممبئی سے لوک سبھا الیکشن بھی لڑیں گی۔

urmilamatondkar
ذرائع کے مطابق خبر ہے کہ ارملا ماتونڈکر کو ممبئی کی شمال ممبئی لوک سبھا سیٹ سے کانگریس کا امیدوار بنایا جا سکتا ہے ۔آپ کو بتا دیں کہ بی جے پی کی جانب سے پہلے ہی گوپال شیٹی اس سیٹ سے امیدوار کا اعلان کئے جا چکے ہیں۔ جس کو دیکھتے ہوئے کانگریس اس سیٹ کے لئے ہلچل تیز ہو گئی ہے تاکہ اس سیٹ سے گوپال شیٹی کو کراری ٹکر مل سکے۔

شمال ممبئی کی سیٹ سے ہمیشہ ہی دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا ہے۔یہ سیٹ ایک زمانے میں بی جے پی کا گڑھ ماناجاتا تھا یہاں سے رام نائک کئی بار بی جے پی کی قیادت کر چکے ہیں۔ فلمی فنکاروں سے 20 سیٹ کا پرانا ناطہ رہا ہے کیونکہ گووندا اسی سیٹ سے کانگریس کی طرف سے کامیاب ہوئے تھے۔کل ملاکر اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ شمالی ممبئی کی سیٹ سے کانگریس کا جلوہ رنگ لاتا ہے یا پھر بی جے پی کا ہی امیدوار یہاں دوبارہ انتخاب جیتا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *