بالی ووڈ اداکارہ نے کنہیا کمار کی جم کر تعریف کی

Share Article

swara-bhaskar-kanhaiya-kuma

لوک سبھا انتخابات 2019 کو لے کر ملک بھر میں ان دنوں ماحول گرم ہے۔جے این یوطلبایونین کے سابق صدرکنہیا کمار بھی اس بار میدان میں ہیں اور زبردست طریقے سے انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔کنہیا کمار بہار کی بیگو سرائے سیٹ سے سی پی آئی کے ٹکٹ پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے ہیں۔ کنہیا کمار کی تقریر کرنے کے انداز کو بہت سے لوگ پسند کرتے ہیں۔ اب اس لسٹ میں ایک بالی ووڈ اداکارہ بھی شامل ہوگئی ہیں۔یہ وہ اداکارہ ہیں جواپنی بات بے باکی سے رکھتی ہیں۔دراصل، بالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکر نے کنہیا کمار کی تعریف کی ہے۔

اداکارہ سورا بھاسکرنے اس سلسلے میں ٹویٹ کیا: ’’بول کے لب آزاد ہیں تیرے، بول زبان اب تک تیری ہے۔ کنہیا کمار ایک سیاستدان ہیں اور ایک قابل ستائش اور بہترین اسپیکر ہیں۔ امید ہے کہ وہ ان مہارت اور اپنی ایمانداری کو پارلیمنٹ میں بہترین طریقے سے ظاہر کریں گے۔آپ کے پاس کھونے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے لیکن جیتنے کے لئے ایک دنیا ہے‘‘۔ بالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکر نے اس طرح کنہیا کمار کی تعریف کی ہے۔ان کے اس ٹویٹ جم کر ردعمل آ رہے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *