اداکارہ سورابھاسکربھی ہوئی ہیں جنسی زیادتی کاشکار

Share Article
swara-bhaskar
ملک میں جنسی زیادتی کولیکرکافی بحث ہورہی ہیں۔پچھلے کچھ دنوں سے ہالی ووڈ سے لیکربالی ووڈ کی کئی اداکاراؤں نے جنسی زیادتی کے واقعات کولیکرخلاصہ کرچکی ہیں اوراب اس ضمن میں ایک اورنیانام جڑگیاہے۔وہ نام ہیں سورابھاسکرکا۔انہو ں نے اپنے ساتھ ہوئی واقعہ کاخلاصہ کیاہے۔’ممبئی مرر‘کودےئے اپنے انٹرویومیں سورابھاسکراپنی رائے رکھتے ہوئے بتایاکہ ’جس طرح ایک فلم کاسیٹ چلتاہے، وہ بہت رومانٹک ہوتاہے،جہاں کچھ لوگ حکم دیتے ہیں اورباقی اس پرعمل کرتے ہیں۔ایسی جگہ سیکسول ہراسمنٹ کے لئے بے حدموزوں ہوتی ہیں کیونکہ یہاں متاثرہ کوآسانی سے کرایاجاسکتاہے۔‘سورابھاسکرنے اپنے اس انٹرویومیں خلاصہ کیاہے کہ ویسے ان سے بھی ایک فلم میں رول دیے جانے کے بدلے سیکسول فیورمانگے گئے تھے اورایساکرنے سے منع کرنے پرانہیں کچھ فلموں سے نکالاگیا۔
سورابھاسکرنے مزیدبتایاکہ ’ہم 56دن کے لئے ایک دوردرازکے علاقے میں شوٹنگ کررہے تھے اورمیں انڈسٹری میں کافی نئی تھی۔اس فلم کے ڈائرکٹرنے مجھے میسیج کرکے اورڈنرکیلئے انوائٹ کرکے پریشان کردیاتھا۔وہ پورے دن میراپچھاکرتاتھا اورپوری رات مجھے فون کرتاتھا۔مجھے ایک سین پرچرچہ کرنے کیلئے ہوٹل میں ڈائرکٹرکے کمرے میں جانے کوکہاگیااوروہاں جاکرمیں نے شراب پیتے ہوئے دیکھا۔پہلے ہی ہفتے میں وہ پیاراورسیکس کی باتیں کرنے لگااوررات وہ شراب پی کرمیرے کمرے میں آیااورمجھے گلے لگانے کوکہنے لگا،یہ ڈراؤناتھا…‘سورابھاسکرنے بتایا’میں بہت چھوٹی اوراکیلی تھی۔میں میک اپ کے بعدلائب بندکرکے اپنامیک اپ ہٹاتی تھی، تاکہ وہ سمجھے کی میں سوگئی ہوں‘۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *