ادکارہ صباقمرنے پاکستان کودکھایاآئینہ

Share Article
actress-saba-qamar
پاکستان کی مشہوراداکارہ صباقمر کا ایک ویڈیوخوب وائرل ہورہاہے۔ اس میں وہ ممبئی حملے کا ماسٹرمائنڈ حافظ سعیدکے پاکستان میں آزاد گھومنے کولیکر سوال کھڑے کررہی ہیں۔ایک انٹرویوکے دوران دعویٰ کیاایسے دہشت گردوں کی وجہ سے دنیامیں پاکستان کی شبیہ بیحدخراب ہے۔جب پاکستان کے لوگ ملک سے باہرجاتے ہیں توانہیں شک کی نگاہ سے دیکھاجاتاہے، انہیں بے عزت کیاجاتاہے۔ لیکن ہندوستانیوں کے ساتھ ایسانہیں ہوتا۔
اپنے دیش کے حالات اوربچیوں کی آبروریزی پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے صباقمرنے ایک ٹی وی چینل میں اپناتجربہ بیان کیا۔انہو ں نے کہاکہ جب وہ ایک ہندی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں تبلسی ، جارجیاگئی تھیں توہندوستان کے سارے لوگ توہوائی اڈے سے باہر چلے گئے ،لیکن انہیں پوچھ تاچھ کیلئے روک لیاگیا۔سخت پوچھ تاچھ اورپوری چھان بین کے بعدہی نہیں ہوائی اڈے سے باہر جانے کی اجازت ملی۔ایسااس لئے ہوا،کیونکہ ان کے پاس پاکستانی پاسپورٹ تھا۔
واضح رہے کہ صباقمرنے فلم ’ہندی میڈیم‘کے ایک گانے کی شوٹنگ کیلئے اداکار عرفان کے ساتھ تبلیسی گئی تھیں۔دراصل ،پاکستان میں ایک معصوم بچی زینب کے ساتھ آبروریزی اوراس کے بعدقتل کردیاگیا۔اس سانحہ بعدسے پاکستانی عوام میں کافی غصہ ہیں۔اسی معاملے پربات چیت کیلئے ایک چینل نے صباقمرکاانٹرویولیا جوسوشل میڈیاپروائرل ہورہاہے۔ اس میں وہ زینب کیلئے پھوٹ پھوٹ کرروتی دکھ رہی ہیں۔ساتھ ہی پاکستانی ہونے کے ناطے دنیابھرمیں ان کے ساتھ ہونے والے سلوک پربھی کھل کربات کررہی ہیں۔اس موقع پرانہوں نے پاکستان کی شبیہ پرپاکستان کوآئینہ دکھایاہے کہ دنیامیں پاکستان کی شبیہ کیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *