48 کی عمر میں اداکارہ پوجا بیدی نے بوائے فرینڈ مانک کنٹریکٹر سے کی سگائی

Share Article
pooja-bedi
اداکارہ پوجا بیدی نے بوائے فرینڈ مانک کنٹریکٹرکے ساتھ سگائی کر لی ہے۔ پوجا نے 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے پر سگائی کی۔ پوجا نے خود اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سگائی کی تصویر شیئر کی ہے۔

بتا دیں کہ اپنے افیئرس کو لیکر پوجا اکثرسرخیوں میں رہی ہیں۔ اپنی زندگی میں وہ پانچ لوگوں کوڈیٹ کر چکی ہیں۔ گوا کے رہنے والے مانک پیشے سے باڈی بلڈر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہماچل میں ساناوار کے لارنس اسکول میں وہ تین سال ان سے سینئر تھے۔ تب ان سے زیادہ بات چیت نہیں تھی۔چھ ماہ پہلے ہی وہ ایک دوسرے کے رابطے میں دوبارہ آئے اور ایک دوسرے کو ایک ڈیٹ کرنے لگے. مانک کے سابق بیوی سے ایک بیٹا بھی ہے۔

پوجا نے پہلی شادی فرحان فرنیچروالا کوتین سال تک ڈیٹ کرنے کے بعد سال 1994 میں کی تھی۔جانکاری کے مطابق پوجا نے فرحان کے لئے مسلم مذہب بھی قبول کیا تھا، تاکہ آگے چل کر ان کے بچوں کو کوئی دقت نہ ہو۔ شادی کے 12 سال بعد ان دونوں کے درمیان پریشانی شروع ہو گئی اور سال 2003 میں پوجا نے فرحان سے کنارہ کر لیا۔ فرحان سے عبادت کے دو بچے ہیں۔

pooja
پوجا بیدی کو عامر خان کی فلم ’جو جیتا وہی سکندر‘ کے لئیپہچانا جاتا ہے۔ اس میں ان کی اہم کردار تھی۔ اس کے علاوہ وہ ’جھلک دکھلا جا سیزن 1‘، ’نچ بلئے 3‘ اور ’بگ باس 5‘ جیسے ریلٹی شو میں حصہ بھی لے چکی ہیں۔

کن۔ کن لوگوں کے ساتھ رہا پوجا کا افیئر
پوجا اور آدتیہ پنچولی کے افیئر نے میڈیا میں خوب سرخیاں بٹوری۔خبروں کی مانیں تو ان رشتے میں اس وقت نزدیکیاں بڑھی، جب زرینہ اور آدتیہ کے شادی شدہ رشتے میں پریشانی شروع ہو گئی تھی۔پوجا اور آدتیہ کا تب بریک اپ ہوا جب آدتیہ کی نوکرانی نے ان پر چھیڑخانی کا الزام لگایا۔پوجا کی زندگی میں ایک بار پھر حنیف ہلال کی انٹری ہوئی۔ حنیف اور پوجا نے نچ بلئے 3 میں کپل کے طور پر حصہ لیا لیکن 2008 میں دونوں الگ ہو گئے۔

بگ باس سیزن 5‘ کے دوران پوجا بیدی کو ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘میں انش کا رول ادا کر چکے آکاش دیپ سہگل سے پیار ہوا۔ آکاشدیپ نے پوجا کے ساتھ ہی سیزن 5 میں بطور کنٹیسٹنٹ حصہ لیا تھا۔حالانکہ یہ رشتہ بھی زیادہ دن ٹک نہیں سکا اور یہ دونوں سال 2013 میں الگ ہو گئے۔اس کے بعد پوجاکا دوتی وکرمادتیہ کے ساتھ افیئر بھی تھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *