فلیٹ میں ملی اداکارہ کی لاش 

Share Article
naga-jhansi
تیلگوفلم کی ایکسٹریس کی اس کے ہی فلیٹ سے لاش ملنے کا معاملہ سامنے آیاہے۔ ایکٹریس ناگا جھانسی نے حیدرآبادمیں واقع اپنے گھرپرخودکشی کرلی۔21سال کی جھانسی کوشری نگرکالونی کے ایک اپارٹمنٹ میں پھندے سے لٹکاپایاگیا تھا۔اداکارہ فلیٹ میں اکیلی تھی، جب اس کے بھائی نے کئی بارفون کیا تواداکارہ کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔
جس کے بعد بھائی درگاپرساداس کے فلیٹ تک پہنچا اورپڑوسیوں کی مدد سے اندر جھانک کردیکھا توان کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئی۔انہوں نے دیکھاکہ ناگا جھانسی کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔حادثہ کی اطلاع ملنے پرپہنچی پولس نے ایکٹریس کی لاش کوقبضے میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے بھیجوادیا۔اداکارہ کی بھائی کی شکایت پرپونجاگوٹّا پولس اسٹیشن میں معاملہ درج کیاگیاہے۔
حالانکہ یہ اب تب صاف نہیں ہے کہ اداکارہ نے آخراتنابڑاقدم کیوں اٹھایا؟ پولس نے فی الحال ناگاجھانسی کا موبائل فون ضبط کرلیاہے۔ جس کے بعدپولس ایکٹریس کی کال ڈیٹا اورچیٹ ریکارڈ کی جانچ کررہی ہے۔پولس پورے معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *