کنگنا رنوت کا رتیک روشن پر پھر پھوٹا غصہ، کہی یہ بڑی بات

Share Article

kangana

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رنوت کی شخصیت سے تو سب واقف ہیں۔سب جانتے ہیں کہ اداکارہ ہر معاملے پر اپنی بات بے باکی سے رکھتی ہیں۔ بات چاہے فلموں کی ہو یا پھر ہو ملک کی یا پھر ہو ان کی ذاتی زندگی کی، اداکارہ کسی بھی معاملے پر پبلک میں بات کرنے سے پیچھے نہیں ہٹتی ہیں، یہی خوبی ہے جو انہیں باقی اداکاراؤں سے الگ کھڑا کرتی ہے۔

اداکارہ کنگنا رنوٹ اور رتیک روشن کے درمیان ہوئے مشہور تنازعہ کو تین سال گزر چکے ہیں۔ ابھی بھی ہے کہ کہیں نہ کہیں سے اس بارے میں سوال دونوں سے پوچھ ہی لیا جاتا ہے۔حال ہی میں ہوئے دہلی میں لیڈنگ میڈیا ہاؤس کے کانکلیو میں اداکارہ نے اس بارے میں پھر سے کچھ کہا ہے۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے کنگنا رنوت نے کہا کہ ’کنگنا رنوتنے رتیک روشن کو لتاڑ لگاتے ہوئے کہا کہ دو فلموں میں ساتھ کام کرنے کے بعد بھی یہ انسان مجھے ذاتی طور پر نہیں جانتا ہے‘۔

KR

آگے بولتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ’اس کیس کے بارے میں بات کرتی ہوں جو شاید کبھی ہوا ہی نہیں، دو فلموں میں میرے ساتھ کام کرکے اس نے مجھے پہچانا ہی نہیں، کہتا ہے میں اسے نہیں جانتا، یہ کیسے ہو سکتا ہے، یہ بات پوری طور پر بے تکی ہے‘۔

آگے جب کنگنا سے یہ پوچھا گیا کہ اگر کبھی آپ دونوں کی ملاقات ہو جائے تو، اس پر اداکارہ نے کہا کہ ’میں جہاں رہوں گی وہ وہاں آ بھی نہیں سکتا‘۔

 

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *