اداکارہ کنگنارنوت مشکل میں

بالی ووڈ سیلیبرٹیزسے جڑے کال ڈٹیلس ریکارڈس (سی ڈی آر) معاملے میں اداکارہ کنگنارنوت کا نام سامنے آیاہے۔دراصل اداکارہ کنگنارنوت کے وکیل رضوان صدیقی کے پولس کے ذریعہ کال ڈیٹا ریکاڈ کے معاملے میں گرفتاری کے بعد ایک بعدایک خلاصے ہورہے ہیں۔خبرہے کہ کنگنانے رتیک روشن کے کال ڈیٹاکے ذریعہ جاسوسی کرنے کی کوشش کی تھی۔ حالانکہ ان کی بہن نے اس طرح کی باتوں کوبے بنیاد بتایاہے۔کنگناکی بہن رنگولی چندیل پولس پربری طرح اکھڑگئی ہیں۔انہو ں نے ڈی سی پی کوٹیگ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ ’جب ہم کسی نوٹس کا جواب دیتے ہیں تووکیل کوپوری جانکاری دیتے ہیں ۔صرف ایسی باتوں کوقانونی خلاف ورزی مان لیا جانا اورشک کی بنیاد پربیان جاری کرکے ایک اداکارہ کے خلاف الزام لگانا بیحدناپسندیدہ عمل ہے۔اس طرح اندازہ لگانے سے پہلے پوری طرح سے جانچ کی جانی چاہئے۔
غورطلب ہے کہ رتیک روشن کے ساتھ ان کے چل رہے تنازعہ کے دوران ان کے وکیل رضوان صدیقی کے ساتھ کنگنارنوت کے رتیک رو شن کا نمبرشیئرکرنے کی بات سامنے آرہی ہے۔کنگنارنوت کے وکیل رضوان صدیقی کوحال ہی میں ممبئی کے پاس ٹھانے میں گرفتار کیاگیا۔ان پرغیرقانونی طریقے سے لوگوں کے سی ڈی آرجمع کرنے کا الزام ہے۔دراصل کنگنااوررتیک کے بیچ تنازعہ چل رہاتھا، تب کنگنانے رتیک کے موبائل کے ذریعہ سے غیرقانونی طریقے سے ان کی جانکاری لی ہوگی ایسے پولس کوشک ہے۔ٹھانے کرائم برانچ ابھی معاملے کی جانکاری لے رہاہے۔ رتیک روشن کے معاملے میں کنگنانے ایساکیوں کیاتھا ابھی پولس کواس بات کا پتہ لگانا باقی ہے۔ ٹھانے کے ڈی سی پی ابھیشک ترمکھی کا کہناہے کہ ابھی جانچ چل رہی ہے۔
Latest posts by Rashidul Islam (see all)
- ایگزٹ پول پرمتنازعہ ٹویٹ: وویک اوبرائے نے ڈیلیٹ کیا پوسٹ،مانگی معافی - May 21, 2019
- کانس فلم فیسٹیول:خوبصورت انداز میں ریڈ کارپیٹ پر اتریں ہما قریشی،دیکھیں تصاویر - May 20, 2019
- دہلی -این سی آرکے کئی علاقوں میں بارش - May 17, 2019