اداکارہ امالاپال نے اپنی نیوڈ سین والی تصویر شیئر کرکے سرخیاں بٹور رہی ہیں

Share Article

 

فلموں میں بولڈ سین کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن ایک اداکارہ کو اپنی فلم میں نیوڈ سین دینا بھاری پڑ گیا۔ اس اداکارہ کو لوگوں کی تنقید تو جھیلنی پڑی اس کے ساتھ ہی ان کے خلاف شکایت کا معاملہ بھی سامنے آیا تھا۔ حالانکہ فلم ریلیز کے بعد معاملہ ٹھنڈا پڑ گیا تھا۔ وہیں اپنے نیوڈ سین سے زبردست کنٹروورسی جھیل چکی یہ اداکارہ اب ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں ہیں۔

Image result for Actress Amala Paul nude scene

حال ہی میں اداکارہ امالا پال نے باتھ ٹب میں ٹاپ لیس ہوکر اپنی تصویریں سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔ ان کی یہ بولڈ تصویریں سوشل میڈیا پر تابڑ توڑ وائرل ہورہی ہیں۔

ان تصویروں میں امالا پال نے اپنا بیک ٹیٹو فلانٹ کیا ہے۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے امالا پال نے لکھا۔ ‘کبھی۔کبھی آپ خود کو پیمپر کرتے ہیں۔ امالاپال کے اس انداز کو ان کے فینس خوب پسند کر رہے ہیں۔ ان کی بولڈ تصویروں پر زبردست رد عمل مل رہا ہے۔ امالا سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں اور اپنی تصویریں فینس کے ساتھ شیئر کرتی نظر آجاتی ہیں۔

تمل فلم انڈسٹری کی مشوہر و معروف اداکارہ امالا پال گزرے دنوں فلم ‘ادائی میں نیوڈ سین کو لیکر زبردست سرخیوں میں رہی تھیں۔ حالانکہ بیحد سنجیدگی سے نبھائے گئے ان سین کیلئے امالا پال کو کافی تعریفیں بھی ملی تھیں لیکن بولڈ سین سے ناراض کچھ لوگوں نے امالا کے خلاف ایف آئی آر درج تک کروا دی تھی۔ وہیں اب امالا پال ایک مرتبہ پھر خبروں میں آگئی ہیں جس کی وجہ ہیں ان کی لیٹسٹ انسٹاگرام تصویریں۔ حال ہی مین شیئر کی گئی تصویروں میں امالا پال باتھ ٹب میں ٹاپ لیس نظر آرہی ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *