نتاشا کے ساتھ شادی کی افواہوں پر ورون بولے: اس سال نہیں ،شادی کیلئے صحیح وقت کا انتظار

Share Article
varun-dhawan-natasha-dalal

اداکارورون دھون آجکل کے نوجوانوں میں کافی پاپولر ہے، اور ہر فلم کے ساتھ ورون کی فین فلوئنگ بڑھتی ہی جا رہی ہے۔’ اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ سے اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی اور اس کے بعد سے انہوں نے میں تیرا ہیرو، اکتوبر، بدلاپور اور بدری ناتھ کی دلہنیا جیسی فلموں میں اپنی ایکٹنگ کا لوہا منوا چکے ہیں۔آج کل ورون دھون ابھیشیک ورمن کے کلنک کے پروموشن میں مصروف ہیں ۔ جو 17 اپریل، 2019 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ کلنک میں دھک دھک گرل مادھوری دکشت، سنجے دت، عالیہ بھٹ، ورون دھون، سوناکشی سنہا اور آدتیہ رائے کپور اہم کردار میں ہیں۔کلنک فلم میں ورون ظفر کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔

جب بات ورون دھون کی پرسنل لائف کی آتی ہے تو سبھی کو پتہ ہے کہ نتاشا دلال ان کی گرل فرینڈ ہے ۔دونوں کو کئی بار ساتھ میں دیکھا گیا ہے اور کافی عرصے سے وہ ایک دوسرے کو ایک ڈیٹ بھی کرر ہے ہیں۔ حال ہی میں، ورون ارباز خان کے چیٹ شو میں شامل ہوئے اور تبھی انہوں نے بتایا کہ انہیں نتاشا سے پیارہے۔
ورون دھون نے کہا کہ، ’’ہر کوئی جانتا ہے کہ میری ایک گرل فرینڈہے۔ مجھے نتاشا سے بہت طویل عرصے سے پیارہے۔ اسلئے کبھی کبھی جب لوگ اس کا استعمال کرتے ہیں اور کوئی افواہ بناتے ہیں تو میں اس کی تعریف نہیں کرتا۔ مجھے لگتا ہے کہ لوگوں کو میری ذاتی زندگی کو عزت دینی چاہئے۔لیکن سوشل میڈیا کے وقت میں آپ لوگوں کو یہ نہیں بتا سکتے ہیں کہ لائن کہاں کھینچنی ہے‘‘۔

ہر سال، ایسی افواہیں آتی ہیں کہ ورون دھون اور نتاشا دلال شادی کر رہے ہیں لیکن حال ہی میں ایک انٹرویو میں، ورون نے یہ کہہ کر تمام افواہوں پر تالا لگا دیا۔ وہ اس سال نتاشا سے شادی نہیں کرنے جا رہے ہیں کیونکہ وہ کام کی وجہ سے بہت بزی ہیں اور وہ صحیح وقت کا انتظار کر رہے ہیں۔ ورون نے کہا، ’’اس سال ایسا نہیں ہونے جا رہا ہے۔ میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ میری شادی نہیں ہوگی لیکن اتنی جلدی نہیں ہے۔ اگر میں اتنی ساری فلمیں کر رہا ہوں، تو مجھے شادی کے لئے صحیح وقت تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘اور جب ورون سے نتاشا اور ان کے تعلقات کے بارے میں پوچھا گیا، تو انہوں نے کہاکہ’’نتاشا اور میں ایک ساتھ اسکول گئے تھے۔اسلئے وہ میرے والدین کو طویل عرصے سے جانتی ہے۔وہ اس سے پہلے بھی میرے والدین کے ساتھ فنکشن اٹینڈ کرتی رہی ہے، لیکن اس وقت اس کی تصویر نہیں لی گئی تھی۔وہ میری چٹان ہے، وہ میری سہارا ہے۔وہ میری زندگی کا مستحکم عنصر ہے۔ وہ خاندان کو بہت پسند ہے‘‘۔
اگر ورون کی پروفیشنل زندگی کے بارے میں بات کرے تو وہ ابھیشیک ورمن کی ‘کلنک’ کے بعد ان کے والد ڈیوڈ دھون کی ‘ہیرو نمبر 1’ کے ریمیک میں سارہ علی کے اپوزٹ نظر آئیں گے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *