بالی ووڈ اداکار سونوسود مشکل میں

Share Article
sonu-sood
بالی ووڈ اداکار سونوسود کی مشکلیں بڑھتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔ دراصل اداکارپر غیرقانونی کام کرنے کا الزام لگاہے۔جس کے سامنے آنے کے بعد بمبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے انہیں نوٹس دے دیاہے۔ اتناہی نہیں،سونوسودکے خلاف جلد ایکشن بھی لینے کی تیاری ہے۔سونوپرالزام ہے کہ سونوسود ’جوہو‘علاقے میں واقع اپنے گھرمیں غیرقانونی طریقے سے ہوٹل چلارہے ہیں۔انہوں نے بغیراجازت کے اپنے گھرکوہوٹل میں تبدیل کردیاہے۔اس معاملے میں بمبئی میونسل کارپوریشن نے سونوسود کونوٹس بھیج کر پھٹکارلگائی ہے۔ نوٹس میں کہاگیاہے کہ انہوں نے بغیراجازت کے یہ تعمیری کام کیاہے ، جوضابطے کے خلاف ہے اورایسے میں بی ایم سی ان کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے پابندہے۔

 

View this post on Instagram

 

🎥 @bhavyanshusingh

A post shared by Sonu Sood (@sonu_sood) on


وہیں اس معاملے میں اداکارنے جواب دیاہے۔سونونے کہاکہ’’ انہوں نے کچھ بھی غلط نہیں کیاہے۔ یاپھرکسی بھی قانون کوتوڑنے کا کام بھی نہیں کیاہے۔سونونے کہاکہ جس بھی جگہ ہوٹل چل رہاہے اس کے کاغذات کے کام کا پروسیس ساتھ ہی ساتھ ہورہاہے۔کچھ دیری ہوسکتی ہے بس، اس کے سواکچھ بھی نہیں ہے‘‘۔

sagar
دوسری طرف بی ایم سی نے کہاہے کہ ’’اداکارنے میونسپل کارپوریشن کے نومرس کوفالونہیں کیاہے۔ہمارے پاس اس پروجیکٹ کولیکرکوئی پرپوزل ابھی تک ان کی طرف سے نہیں آیاہے۔‘‘آپ کوبتادیں کہ یہ پورامعاملہ جوہوکی شیوساگر نام کی بلڈنگ کا ہے۔سونوسود نے اس ریزیڈنٹ والی جگہ کوایک ہومل میں تبدیل کیا ہے۔جس کولیکربمبئی میونسپل کارپوریشن اداکارپرکارروائی کرنے کی تیاری میں ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *