ساؤتھ کے سپر اسٹار کی بیٹی کی شادی میں سلمان خان اپنے اس گانے پر تھرکتے ہوئے آئے نظر

Share Article

salman1

بالی ووڈ کے دبنگ خان یعنی سلمان خان نے حال ہی میں جنوبی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار وینکٹیش کی بیٹی اشرتا کی شادی میں شرکت کی تھی، یہ شاندار شادی کی تقریب جے پور میں ہوئی تھی جہاں ساؤتھ فلم انڈسٹری کے بھی بڑے بڑے چہروں نے شرکت کی تھی ۔

sallu
اس شادی تقریب میں سلمان خان کی تصویر وینکٹیش اور ان کے خاندان والوں کے ساتھ پہلے ہی سوشل میڈیا پر آ گئی تھی۔اب بتا دیں کہ پری ویڈنگ پارٹی کا ایک ویڈیو اب سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں دونوں سپر اسٹار سلمان خان اور وینکٹیش ایک ساتھ ڈانس کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، وہ بھی سلمان خان کے ہی گانے ’جمے کی رات‘ پر، اس ویڈیو میں دونوں سپر اسٹار کی انرجی دیکھتے ہی بنتی۔

اس کے ساتھ ہی آپ کوبتادیں اس وائرل ہو رہے ویڈیو کوسلمان خان اور وینکٹیش کے فینس کافی پیاربھی دے رہیں ہیں۔ اسی لیے ہم نے سوچا کہ ایک بار آپ بھی تو نظر اس ویڈیو پر پڑنی بنتی ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ اشرتا نے بوائے فرینڈ ونایک ریڈی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں، ونایک، حیدرآباد ریس کلب کے چیئرمین آر سریندر ریڈی کے پوتے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *