ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر 24 گھنٹے میں ہوگی کارروائی: کانتارائو

Share Article

 

مدھیہ پردیش کے چیف الیکشن آفیسر وی ایل کانتارائو نے بدھ کے روز اپنے اندور قیام کے دوران کمشنر آفس میں تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کی میٹنگ کر ان کے نمائندوں کو لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں معلومات دی۔

 

اس دوران انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آزادانہ، منصفانہ اور پرامن انتخابات کرانے کیلئے پرعزم ہے۔ اس سلسلے میں اندور ڈویژن میں انتخابات کی تیاریاں تسلی بخش ہیں۔ انہوں نے ڈویژن کے تمام کلکٹر اور ایس پی کے ساتھ ملاقات کر مثالی ضابطہ اخلاق، قانون کا نظام، حساس پولنگ مراکز کے سلسلے میں سلسلہ وار جائزہ لیا ہے۔
چیف الیکشن آفیسر کانتارائو نے میٹنگ میں کہا کہ اندور ضلع میں حساس اورانتہائی حساس پولنگ مراکز پر سی آر پی ایف کے جوانوں کی ڈیوٹی لگائی جائے گی۔ ریاست میں سی وجل ایپ پر شکایات کا 100 سے 300 منٹ میںازالہ کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح بھارت الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملہ میں ضلع انتظامیہ کی طرف سے 24 گھنٹے میں کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو جلسہ، ریلی اور ہیلی کاپٹر اترنے کے لئے اجازت لینا لازمی ہے۔ انہیں یہ اجازت ضلع انتظامیہ کی طرف سے وقت کی حد میں دی جائے گی۔

 

 

انہوں نے کہا کہ پوری ریاست میں بزرگوں، حاملہ اور نوزائیدہ بچوں کی مائوں اور معذوروں کو بغیر لائن میں لگے ووٹ دینے کی سہولت دی جائے گی۔ تمام پولنگ مراکز پر لائن میں لگے ووٹروں کے لئے سائے کا انتظام کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ووٹر لسٹ میں نام جوڑنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ ووٹر لسٹ کو 29 اپریل تک حتمی شکل دی جائے گی۔ ووٹر لسٹ کی ایک ایک کاپی تمام سیاسی جماعتوں کو فراہم کرائی جائے گی۔ ای وی ایم مشینوں کی فرسٹ لیول چیکنگ ہو چکی ہے۔ ای وی ایم اور وی وی پیٹ مشین پولنگ مرکز تک لے جانے والے گاڑیوں میں جی پی ایس کا نظام لگایا جا رہا ہے۔ الیکشن اخراجات پر الیکشن کمیشن کی طرف سے کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔
اجلاس میں بھارت الیکشن کمیشن سیکرٹری ایس بی جوشی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری سندیپ یادو، محکمہ کے کمشنر آکاش ترپاٹھی، اے ڈی جی پی ورون کپور، کلکٹر لوکیش کمار جاٹو کے علاوہ انڈین نیشنل کانگریس، بھارتیہ جنتا پارٹی، بہوجن سماج پارٹی، بھارتیکمیونسٹ پارٹی کے نمائندے موجود تھے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *