بن لادن کے خلاف کارروائی پاکستان کی معلومات کی روشنی میں کی گئی: عمران خان کا دعویٰ

Share Article
Pakistani intelligence led CIA to bin Laden: Imran Khan

وزیراعظم عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ القاعدہ کے بانی لیڈر اسامہ بن لادن کی تلاش، اسے پکڑے یا قتل کرنے کے لیے پاکستان کے انٹیلی جنس اداروں نے امریکی’سی آئی اے’ کو معلومات فراہم کی تھیں۔ ان معلومات کے بعد امریکا کے لیے بن لادن کے ٹھکانے کی نشاندہی میں آسانی ہوئی اور اسے ایک آپریشن میں قتل کردیا گیا۔عمران خان نے دورہ امریکہ کے دوران ‘فاکس نیوز’ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کی فراہم کردہ معلومات کی روشنی میں امریکیوں کو بن لادن تک رسائی میں مدد ملی۔

Image result for osama bin laden house abbottabad

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا آپ ‘سی آئی اے’ سے پاکستان انٹیلی جنس حکام کے حوالے سے بات کریں جنہوں نے بن لادن کی گرفتاری کے لیے ٹیلیفونک ڈیٹا فراہم کیا۔خیال رہے کہ اب تک پاکستان بن لادن کے خلاف آپریشن میں امریکہ کی معاونت سے انکار کرتا رہا ہے۔ امریکہ کی اسپیشل فورس نے 2 مئی 2011ء کو ایبٹ آباد میں بن لادن کے مبینہ ٹھکانے پر حملہ کرکے القاعدہ سربراہ کو ہلاک کردیا تھا۔

Image result for osama bin laden house abbottabad

پاکستان کیسابق انٹیلی جنس چیف جنرل ریٹائرڈ اسد درانی جو سنہ 1990ء سے1992ء کے دوران انٹر سروسز انٹیلی جنس ایجنسی’آئی ایس آئی’ کے سربراہ رہے نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا تھا کہ پاکستان نے بن لادن کے ممکنہ ٹھکانے کے بارے میں امریکا کو معلومات فراہم کی تھیں مگر دعویٰ یہ کیا کہ اسلام آباد کو اس بارے میں کوئی علم نہیں کیونکہ بن لادن جیسے شخص کے معاملے میں امریکا کے ساتھ تعاون پاکستان کیلیے مشکل پیدا کردیتا اور پاکستانی حکومت مشکل میں نہیں پڑنا چاہتی تھی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *