اے ایم یوکی فیکلٹی آف میڈیسن میں سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق ریگنگ مخالف کمیٹی کی تشکیل

Share Article
amu
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی فیکلٹی آف میڈیسن میں سپریم کورٹ کے حکم اور یوجی سی و ایم سی آئی؍ڈی سی آئی کی رہنما ہدایات کے مطابق 15؍رکنی ریگنگ مخالف کمیٹی کی تشکیل کی گئی ہے۔ کیمپس میں ریگنگ کو ڈسپلن شکنی اور ضابطہ شکنی کا عمل قرار دیا گیا ہے۔ چنانچہ اس پر نظر رکھنے اور شکایات کے ازالہ کے لئے قائم کی گئی کمیٹی میں فیکلٹی آف میڈیسن کے ڈین اور جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و ہاسپٹل کے پرنسپل پروفیسر ایس سی شرما، ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج کے پرنسپل پروفیسر آر کے تیواری، امراض نسواں شعبہ کی پروفیسر سیما حکیم (پرووسٹ ، ایس این ہال)، پیریوڈانٹکس شعبہ کے پروفیسر این ڈی گپتا، اناٹومی شعبہ کے پروفیسر ایس مبشر یونس، فزیالوجی شعبہ کی پروفیسر سنگیتا سنگھل، پیتھالوجی شعبہ کے پروفیسر ایس ایچ عارف (پرووسٹ، ہادی حسن ہال)، شعبۂ کمیونٹی میڈیسن کے پروفیسر ایم اطہر انصاری، شعبۂ بایو کیمسٹری کے پروفیسر معین الدین، کمیونٹی میڈیسن شعبہ کے ڈاکٹر سلمان خلیل (اسسٹنٹ پراکٹر)، آپتھلمالوجی شعبہ کے ڈاکٹر ضیاء صدیقی (اسسٹنٹ پراکٹر ) اور ڈاکٹر عبدالوارث اور آرتھوڈوٹکس شعبہ کی ڈاکٹر صبا خان شامل ہیں۔ کمیٹی کے کنوینر اناٹومی شعبہ کے پروفیسر نفیس احمد فاروقی اور معاون کنوینر شعبۂ سرجری کے پروفیسر محمد اسلم ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *