5سرکاری افسران کے 17 ٹھکانوں پر چھاپہ ماری

Share Article
acb
کرناٹک اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کی ٹیمیں جمعہ کو 5 سرکاری افسران کے 17 ٹھکانوں پر چھاپے ماری کی جارہی ہے۔یہ چھاپے ماری 17الگ الگ ٹھکانوں پرچل رہی ہے۔یہ چھاپے ماری بنگلورو، چنتامنی ، میسور، ہونسور،اڈوپی، داون گیرے، چک منگلورو، منگلورو، کاروار اور دیگر مقامات پر کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق،اینٹی کرپشن بیورو کے نشانے پر پانچ سرکاری افسر آر شری دھر (اضافی رجسٹرار، کوآپریٹیو سوسائٹی بنگلورو)، ڈی منجوناتھیا (ریڈر،ٹیچرس ایجوکیشن کالج،منگلورو)، بستپا (ٹاؤن پلاننگ، بی بی ایم پی ایسٹ، بنگلورو)، ہمساوینی (ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محکمہ، داونگیرے) اور منی (جونیئر انجینئر، مڈا، میسور) ہیں۔اے سی بی نے ان تمام افسران کی رہائش گاہوں اور دفاتر پر چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *