فرضی ڈگری کیس میں کورٹ نہیں پہنچے ابھیشیک بنرجی، 13 اگست کو پیش ہونے کا حکم

Share Article

 

فرضی ڈگری کے معاملے میں مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی جمعرات کو دہلی کی راوز ایونیو کورٹ میں پیش نہیں ہوئے۔ ان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ابھیشیک بنرجی پارلیمنٹ کے سیشن میں مصروف ہیں۔ اس کے بعد ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے بنرجی کو 13 اگست کو پیش ہونے کا حکم دیا۔ گزشتہ 11 جولائی کو کورٹ نے ابھیشیک بنرجی کو نوٹس جاری کر کے عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی تھی۔

 

Image result for Abhishek Banerjee

پٹیشن وکیل سارتھک چترویدی نے دائر کیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ابھیشیک بنرجی نے 2014 اور 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں اپنے انتخابی حلف نامے میں اپنی ڈگری کے بارے میں غلط معلومات دی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ابھیشیک بنرجی کے انتخابی حلف نامے میں بی بی اے اور ایم بی اے کی ڈگری کے بارے میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی دونوں ڈگری دہلی کے آئی آئی پی ایم سے حاصل کیا، جبکہ دونوں ہی معلومات غلط ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ابھیشیک بنرجی مغربی بنگال کے ڈائمنڈ ہاربر سیٹ سے ترنمول کانگریس کے ایم پی ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *