عام آدمی پارٹی نے کیاپنجاب کے سبھی ممبران اسمبلی کودہلی طلب

Share Article
manish-kejriwal
عام آدمی پارٹی کے پنجاب کنوینراوردہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے پنجاب کے سبھی ممبران اسمبلی کودہلی طلب کیاہے۔ عام آدمی پارٹی نے سبھی 20ممبران اسمبلی کومیسیج بھیج کر دہلی میں منیش سسودیا کے گھر 18مارچ بروزاتوارکوشام 5بجے میٹنگ کیلئے بلایاہے۔ اس میٹنگ میں عام آدمی پارٹی سربراہ اوردہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال بھی موجود رہیں گے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق،میٹنگ کے بلاوے پرسکھپال کھیراکے خیمے کے رکن اسمبلی کورسندھو نے صاف کردیاہے کہ وہ لوگ اس میٹنگ میں شامل نہیں ہوں گے۔انہو ں نے کہاکہ جنہیں ان سے بات کرنی ہے وہ چنڈی گڑھ آکربات کریں۔ ذرائع کے مطابق، عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ اورپنجاب کے رکن اسمبلی ایچ ایس پھلکا ناراض ممبران اسمبلی کومنانے میں لگے ہیں۔ وہ کوشش کرہے ہیں کہ پنجاب کے تمام ممبران اسمبلی منیش سسودیا کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں شامل ہوں۔

 

یہ بھی پڑھیں   ریلائنس جیو کا دھماکے دار آفر

 

خیال رہے کہ دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال کے ذریعہ عزت ہتک معاملے میں پنجاب کے سابق وزیراوراکالی دل کے لیڈر بکرم مجیٹھیاسے تحریری معافی مانگنے کے بعد پنجاب میں آپ لیڈروں نے بغاوتی تیوراپنا لیاہے۔ اس بیچ معاملے میں ٹھنڈاکرنے کیلئے ہفتے کو کجریوال نے پنجاب کے عام آدمی پارٹی کے لیڈوں سے ملاقات کی تھی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *