دہلی میں اسمبلی انتخابات لڑنے کے لئے ‘آپ’ کے پاس نہیں ہے پیسے، لوگوں سے مانگی مدد

Share Article

 

عام آدمی پارٹی (آپ) نے دہلی میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے لڑنے کے لئے لوگوں سے مدد کی اپیل کی ہے۔ پارٹی کے سربراہ اور وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ الیکشن لڑنے کے لئے پارٹی کے پاس پیسے نہیں ہیں۔

کیجریوال نے کہا، ‘ہم نے گزشتہ پانچ سال میں دہلی میں بہت کام کیا۔ اب ہمارے پاس اگلا الیکشن لڑنے کے لئے رقم نہیں ہے۔ میں نے پانچ سال میں ایک روپیہ نہیں کمایا۔ اب یہ آپ کے اوپر ہے کہ الیکشن لڑنے میں ہماری مدد کریں. ۔ براڑی کے سنت نگر میں 250 کلو میٹر گٹر لائن منصوبہ کے سنگ بنیاد پروگرام میں کیجریوال نے کچی کالونیوں کو باقاعدہ کرنے کے مرکز کے منصوبوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا، ‘کچی کالونیوں کو باقاعدہ کراکر ہی دم لوں گا۔ رجسٹری ہونے تک کسی بھی سیاسی پارٹی پر انحصار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیونکہ، وہ پہلے بھی دھوکہ دے چکی ہیں۔پانچ سال پہلے میں نے قسم کھائی تھی کہ کچی کالونیوں کو باقاعدہ کروں گا۔

Image result for aam aadmi party delhi
انہوں نے کہا کہ دہلی میں حکومت بننے کے ساتھ ہی 12 نومبر 2015 کو کچی کالونیوں کو باقاعدہ کرنے کی تجویز بھیجی۔ پھر 4 سال مسلسل رجسٹری کے لئے جدوجہد کی، دباؤ بنایا۔ ابھی تک ہاتھ میں رجسٹری دینے کی بات کوئی نہیں کر رہا۔ چین کی سانس تبھی لیں گے جب لوگوں کو رجسٹری ملنے لگے گی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *