پوسٹ آف پروفٹ معاملہ:صدرکے فیصلے کیخلاف آپ ممبران اسمبلی کی دائرعرضی پر سماعت 24جنوری کو

Share Article
arvind-kejriwal
فائدہ کا عہدہ معاملہ میں نا اہل قرار دیئے گئے عام آدمی پارٹی کے 20 ممبران اسمبلی نے صدر کی جانب سے ان کی رکنیت منسوخ کئے جانے کے خلاف کے خلاف دہلی ہائی کورٹ دوبارہ عرضی دائرکی ہے،جسے منظورکرلیاگیاہے اوراس پر24جنوری کوسنوائی کی جائے گی۔عیاں رہے کہ اس سے پہلے ممبران اسمبلی نے دہلی ہائی کورٹ میں دائر ایک درخواست کل واپس لے لی تھی۔ ممبران اسمبلی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انہیں اپنی بات رکھنے کا پورا موقع نہیں دیا۔صدر نے منظوری دینے کی بجائے اسے الیکشن کمیشن کو بھیج دیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے 19جنوری کو صدر کے پاس ممبران اسمبلی کی رکنیت منسوخ کرنے کی سفارش کی تھی اور اتوار کو صدر نے کمیشن کی سفارش کو منظوری دے دی تھی۔
قابل غور ہے کہ دہلی میں ’آپ ‘کی حکومت بننے کے کچھ عرصہ بعد 21 ممبران اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کیا گیا تھا۔ حکومت کے اس فیصلے کو پرشانت پٹیل نام کے وکیل نے چیلنج کیا تھا۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد حکومت نے اسمبلی میں ایک قرارداد منظور کر کے پارلیمانی سیکرٹریوں کی تقرری کو ان کی تقرری کی تاریخ سے منظوری دینے کے لئے پاس کیا تھا۔ اس کو صدر کے پاس منظوری کے لئے بھیجا گیا تھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *