چوکیدار بلانے پر بھڑکے بی جے پی حامی، دلت نوجوان کی سرعام کی پٹائی

Share Article
beaten

فرخ آباد: یوں تو سوشل میڈیا پر ہر بی جے پی حامی چوکیدار بنا ہوا ہے۔لیکن اصل زندگی میں کوئی چوکیدار کہہ کر پکارے تو برا لگ جاتا ہے۔ برا بھی اتنا لگتا ہے کہ سامنے والے کو دوڑا دوڑا کر پیٹا جا رہا ہے۔یہ ویڈیو حیران کرنے والا ہے۔ اسے ذرا آپ بھی دیکھئے کہ سماج میں پہلے ہی زہر کم نہ تھا، بھگوا پارٹی اب اسے اور بڑھانے پر تلی ہوئی ہے۔

شدید طورپرزخمی ہوئے نوجوان کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا۔ لیکن دبنگوں کا غصہ یہی ٹھنڈا نہیں ہوا انہوں نے اسپتال میں جا کر متاثرہ نوجوان کے ساتھ آئے بالمیکی سماج کے لوگوں کے ساتھ بھی مار پیٹ کی۔ جس میں دونوں فریقین کے چار افراد شدید طورزخمی ہو گئے۔

جانکاری کے مطابق معاملہ فرخ آباد ضلع کے کوتوالی صدر علاقے کے مسینی نگلا کا ہے۔جہاں پر سیمپی والمیکی نام کے نوجوان کو ایک بی جے پی حامی چوکیدار کہنا مہنگا پڑ گیا۔ معاملے کی جانکاری جب بالمیکی سماج کے لوگوں کو ہوئی تو پورا بالمیکی سماج جمع ہو گیا اور زخمی نوجوان کو ضلع اسپتال میں علاج کیلئے داخل کیا۔ جس میں دونوں فریق کے چار افراد زخمی ہو گئے۔ لیکن یہ سب واقعہ کے درمیان ضلع کی پولیس پولس پوری طرح ندارد رہی۔ کافی دیر بعد پہنچی پولیس نے کارروائی کا بھروسہ دے کر مشتعل لوگوں کو پرسکون کرایا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *