حیرت انگیز کام کرنے والا مزدور

Share Article

امریکی ریاست کیلی فور نیا میں قائم اسٹینفرڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک ڈرون تیار کیا ہے جو کئی طرح کی حیرت انگیز خدمت انجام دے سکتا ہے۔ وہ دروازہ کھول سکتا ہے ،خود سے زیادہ چالیس گنا زیادہ وزن اْٹھا سکتا ہے اور کسی شے کو باندھ کر اسے کھینچ بھی سکتا ہے۔یہ تنگ جگہوں پر جا کر بھاری اشیا کو ہٹا کر راستہ بناسکتا ہے اور بھاری اشیا کو کھینچ بھی سکتا ہے اور ضرورت کے تحت رینگ بھی سکتا ہے۔ یہ سب کچھ اس کی چھوٹی جسامت کی وجہ سے ممکن ہے۔یہی نہیں حادثات کی صورت میں تلاش اور مدد کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اوروقتی طور پر بہت سی جگہوں پر کسی پتھر یا دیوار سے چپک کر بھی بہت سے کام کرسکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اسے بنانے کے لیے چھپکلی سے مدد لی گئی ہے اور اس میں ہک کی طر ح 32 ابھار لگائے گئے ہیں جو ڈرون کو ایک جگہ جم جانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔اس روبوٹ کو ماہرین کی جانب سے ’’فلائے کروٹگ ‘‘ کانام دیا گیا ہے ،جس کا مطلب ہے یہ اْڑ سکتا ہے ،وزن اْٹھا سکتا اور رینگنے کا کام بھی کرسکتا ہے۔اس کے نیچے ایک کیمرا نصب کیا گیا ہے جو زلزلے یا حادثے کے بعد پورے مقام کے احوال سے آگاہ کرسکتاہے

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *