چیکنگ کے نام پر پولیس نے لوٹے خاتون کے زیور؟ سی سی ٹی وی میں قید ہوا واقعہ

Share Article
cheking-ke-naam-par-mahila-

اتر پردیش میں انتخابی موقع پر پولیس چیکنگ کے نام پر خود کو پولیس بتا کر کچھ لوگوں نے ایک خاتون کو روکااور کہا آگے چیکنگ چل رہی ہے اس لئے اپنا سونا- گہنا (زیورات)یہیں اتار دو۔ جس کے بعد خاتون نے گہنے اتار دئے جسے ان لوگوں نے خاتون کے پرس میں رکھ کر واپس دے دیا۔جب خاتون نے اپنا پرس کھول کر دیکھا تو اس کے ہوش اڑ گئے کیوں کہ پرس کے اندر کنکر پتھر تھا۔

یوپی میں بریلی کے پریمنگر تھانہ علاقہ کے جنک پوری کالونی میں موٹر سائیکل سوار تین بدمعاشوں نے خاتون سے لاکھوں کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔دن دہاڑے ہوئی لوٹ کی واردات پڑوسی کے گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس پر متاثرہ خاندان نے واقعہ کی تحریر بدل کر لکھنے کا دباؤ بنانے کا الزام لگایا۔

موٹر سائیکل پر سوار دو بدمعاشوں نے خود کو پولیس بتا کر خاتون کو روک لیا اور پھر چیکنگ کے نام پر خاتون کے لاکھوں روپے کے زیور لوٹ لئے۔لوٹ کی پوری واردات پڑوس میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئی۔ واقعہ کے کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی پولیس خالی ہاتھ نظر آ رہی ہے۔واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس پر خاتون کے رشتہ داروں کا الزام ہے کہ اس نے متاثرہ خاندان کو دھمکاکر تحریر لوٹ میں نہ لیکر ٹھگی کے معاملے میں لینے کی کوشش کی ہے۔ پولیس سی سی ٹی وی ویڈیو کی بنیاد پربدمعاشوں کوتلاش رہی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *