لوک سبھا میں دی گئی کارگل جنگ کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کی

Share Article

 

لوک سبھا میں جمعہ کو کارگل جنگ میں جرأت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطن پر جان نچھاور کرنے والے بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش دی گئی۔

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ایوان میں کہا کہ آج کے ہی دن کارگل جنگ میںفتح کا پرچم لہرایا گیا تھا۔ جنگ کے دوران ہمارے جوانوں نے جس بہادری اورشجاعت کا ثبوت دیا تھا وہ بے مثال ہے۔ انہوں نے وطن کی خدمت میں اپنا سب کچھ قربان کرنے والے جوانوں کو ایوان کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا۔ کارگل سے پاکستانی فوج کو کھدیڑنے میں ملی کامیابی اور بھارتی جوانوں کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے آج کے دن کو شہید دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

Image result for A tribute to the martyrs of the Kargil War in the Lok Sabha
کانگریس کے ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ملک کے جوانوں نے جس بہادری اور شجاعت کا ثبوت دیا ہے وہ مثالی ہے۔ انہوں نے کارگل فتح کے دن بیس سال پورے ہو چکے ہیں اس لئے ان جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایوان میں بحث کرائے جانے پر زور دیا۔وہیں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ کارگل جنگ کے بیس سال مکمل ہونے پر آج ملک کے مختلف حصوں میں یوم شہید کے موقع پرپروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں۔ کارگل جنگ کے دوران بہادر جوانوں نے جس طرح بہادری کا ثبوت دیا اسے کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جوانوں نے کارگل جنگ کے دوران جس قسم کی بہادری کا ثبوت دیا اس سے یہ ثابت ہو گیا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان ہمارے ساتھ سیدھے طور پر جنگ کرنے کی ہمت نہیں کرے گا۔ وزیر دفاع نے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

قابل ذکر ہے کہ 20 سال پہلے 1999 میں پاکستانی دراندازوںنے کارگل کی چوٹیوں پر قبضہ کر لیا تھا۔ بھارتی فوجیوں نے جرأت مندی اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں وہاں سے نکال کر ان چوٹیوں پر ترنگا لہرایا تھا۔ تقریباً دو ماہ تک جاری رہی یہ لڑائی 26 جولائی 1999 کو ختم ہوئی تھی اور اس کے بعد سے اس دن کو یوم فتح کے طور پر منایا جاتا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *