تین شاطر بد معاش پولیس تصادم میں گولی لگنے سے زخمی، ایک فرار

Share Article

 

ضلع کے سوراو تھانہ علاقہ میں جمعہ کی صبح بد معاشوں اور پولیس کے درمیان ہوئے تصادم میں تین بدمعاش گولی لگنے سے زخمی ہو گئے۔ موقع سے ایک بد معاش فرار ہونے میں کامیاب رہا، پولیس اس کی تلاش میں ممکنہ مقامات پر دبش دے رہی ہے۔ زخمی بدمعاشوں کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

 

پولیس سپرنٹنڈنٹ گنگاپار نریندر کمار سنگھ نے بتایا کہ سوراو ¿ںتھانہ علاقہ کے لوسن کاپورا گاو¿ں کے قریب تصادم میں پولیس کی گولی سے زخمی مجرموں میں تھانہ سوراو¿ں کے گوہرپور ساکن گلزار، پرتاپ گڑھ کے تھانہ ماندھاتا میں رامپور ساکن بارودساکن اور شاہ حسین ہیں۔ فرار مجرم کا نام اس کے ساتھیوں نے تھانہ موآئیماکے محمد پورساکن ثاقب بتایا ہے۔ زخمی مجرموں کو علاج کے لئے فوری طور پر سوروپ رانی نہرو کلینک میں داخل کرایا گیا۔

 

انہوں نے بتایا کہ تصادم میں زخمی مجرم انتہائی شاطر ہیں۔لوٹ مار، چھینا جھپٹی اور رہزنی کی وارداتوں کو انجام دیتے ہیں۔ آس پاس کے کئی اضلاع میں بھی یہ سر گرم رہے ہیں۔ واردات کرنے کے بعد یہ اس جگہ کو چھوڑ کر دوسرے ضلع میں جاکر کرایہ کاکمرہ لے کر رہتے ہیں۔ اس طرح یہ مسلسل اپنا ٹھکانہ بدلتے رہتے ہیں۔ بھاگے ہوئے مجرم ثاقب کی تلاش میں ممکنہ مقامات پر دبش دی جا رہی ہے۔

 

پولیس سپرنٹنڈنٹ دیہی نے بتایا کہ مجرموں کے خلاف کتنے مقدمے کہاں کہاں درج ہیں، اس کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ علاج مکمل ہونے کے بعد تمام زخمی مجرموں کو جیل بھیجنے کی کارروائی کی جائے گی۔ گرفتار مجرموں کے قبضے سے طمنچہ ، کارتوس اور چوری کی موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *