دس ارکان پر مشتمل ٹیم پولیس اور وکلاء کے درمیان فاصلے کو کم کرے گی

Share Article

 

نئی دہلی، دہلی میں پولیس اور وکلاء کے درمیان اب بھی صورتحال معمول پر نہیں ہوئے ہیں۔ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ اس معاملے کو حل کرنے کے لئے پولیس اور وکلاء کے درمیان بات چیت ہونی ضروری ہے۔ دونوں فریقوں کے بات چیت کرنے سے ہی یہ معاملہ حل پائے گا۔

اسی کو ذہن میں رکھتے ہوئے پولیس کمشنر نے 10 ارکان پر مشتمل پولیس افسران کو لے کر ایک کمیٹی قائم کی ہے۔ مذکورہ کمیٹی میںایڈیشنل پولیس ڈپٹی کمشنر سے لے کر خصوصی کمشنر سطح کے افسر ان شامل ہیں۔

دہلی پولیس کے ایڈیشنل ترجمان انل متل نے بتایا کہ پولیس افسر وکلاء سے بات چیت کرکے ان کے درمیان میں فاصلوں کو کم کرنے کی کوشش کرے گی۔ ان کا ماننا ہے کہ یہ کمیٹی بات چیت کر کے پورے معاملے کو حل کرنے میں کافی مددگار ثابت ہوگی۔ اتوار دیر شام پولیس کی اس کمیٹی نے لیفٹیننٹ گورنر کی رہائش گاہ پر وکلاء کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ اس میں لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل بھی شامل تھے۔ اس اجلاس میں دہلی پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ اس معاملے میں اب عدالتی جانچ چل رہی ہے۔ تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی کسی کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *