لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کے معاملے میں ایک ملزم گرفتار

Share Article

 

مونگراا بادشاہ پور علاقے کے ایک گاؤں میںلڑکی کی اجتماعی آبروریزی کے معاملے میں ایک ملزم کو پولیس نے ہفتہ کے روز گرفتار کر لیا۔ اسی کیس کے دو دیگر ملزم اب بھی فرار چل رہے ہیں۔

 

علاقے کے بیرمائوں گاؤں رہائشی اوم پرکاش عرف مٹوری کو پولیس نے ہفتہ کے روز اٹہرا گاؤں کے قریب اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ کہیں فرار کی کوشش میں موٹروے پر کسی سواری کے انتظار میں کھڑا تھا۔ الزام ہے کہ اوم پرکاش نے اسی گاؤں کے باشندے اپنے دو دیگر ساتھیوں اوم پرکاش عرف کنے اوم پرکاش عرف بڑے کے ساتھ مل کر ایک گاؤں کی 17 سالہ لڑکی کے ساتھ 10 مئی کو سیوان میں اکیلے پاکرا س کی عصمت دری تھی۔ لڑکی کے اہل خانہ نے تینوں ملزمین کے خلاف عصمت دری اور پاکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ رجسٹرڈ کرایا تھا۔ اس معاملہ میں تینوں ملزم فرار چل رہے تھے، جس میں پولیس نے اوم پرکاش عرف مٹوری کو ہفتہ کو گرفتار کر لیا۔

 

تھانہ انچارج انل کمار سنگھ نے بتایا کہ ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں دیگر ملزمین کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *