ایک کو لوٹ لیا اور دوسرے کو انعام کا جھانسہ دے کر ٹھگ لیا

Share Article

 

لوٹ کے لئے بدمعاش نئے نئے طریقے آزما رہے ہیں۔ باہری دہلی کے پشچم وہار ویسٹ علاقے میں بدمعاشوں نے ایک کاروباری سمیت دو لوگوں سے لوٹ مار کی واردات کو انجام دیا ہے۔ پولیس دونوں معاملات کو درج کر بدمعاشوں کو تلاش رہی ہے۔
پولیس کے مطابق راما وہار رہائشی کاروباریللت آنندمنگل کی رات کار سے وکاس پوری ہوتے ہوئے بیرونی رنگ روڈ سے گھر واپس آ رہے تھے۔ ریڈیسن ہوٹل پٹرول پمپ انڈر پاس پر پہنچتے ہی اسکوٹی سوار دو بدمعاشوں نے انہیں روک لیا۔ للت کچھ سمجھ نہیں پائے۔ انہیں بدمعاشوں نے دھمکی دے کر کارکا گیٹ کھلوا لیا۔للت ڈرے سہمے رہے۔ بدمعاش ڈیڑھ لاکھ روپے نقد اور سونے کی ایک چین لوٹ کر پیراگڑھی کی جانب فرار ہوگئے۔

 

 

دوسری واردات نانگلوئی کے گیان چند دھمیجا کے ساتھ ہوئی ہے۔ وہ منگل کی دوپہر تقریبا ًدو بجے اسکوٹر سے گھر واپس آ رہے تھے۔ جوالاپوری روہتک روڈ لال بتی سے جیسے ہی مڑے، ایک نوجوان نے ان کاا سکوٹر رکوا لیا۔جب تک نوجوان کے دو اور ساتھی آگئے۔ ایک نے پرس نکالا، نوجوان نے کہا کہ ایک کوپن نکالو۔آپ کا انعام نکلے گا۔ آپ سے کچھ نہیں لیا جائے گا۔منع کرنے پر نوجوانوں نے گیان چند کے ہاتھ سے سونے کی نگ جڑی دو انگوٹھی نکال لی۔ اس کے بعد بولے، ان کا جتنا وزن ہوگا، اسی حساب سے انعام ملے گا، اور نانگلوئی کی طرف بھاگ گئے۔ گیان چندحیران رہ گئے۔انہیں جعل سازی کا احساس ہوا تو پی سی آر کو معلومات دی۔
پولیس دونوں معاملوں میں سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگال کر بدمعاشوں کو تلاش رہی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *