آسٹریلیا میں نائٹ کلب کے باہر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 3 زخمی

Share Article

 

آسٹریلیا کے شہر میلبورن کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے شہر میلبورن کے مشہور نائٹ کلب کے باہر ایک نامعلوم شخص نے اپنی گاڑی میں بیٹھے بیٹھے ہجوم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔

 

Image result for A man was killed outside a nightclub in Australia, injures 3

 

پولیس کے مطابق تینوں زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے ایک کی حالت انتہائی تشیوشناک بتائی جارہی ہے جب کہ تینوں زخمی ہونے والے نائٹ کلب کے سیکیورٹی گارڈ ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی تاہم ہم نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس ویڈیو فوٹیج ہو تو پولیس سے شیئر کریں تاکہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کیا جاسکے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *