شرمناک: بھائی نے پڑھائی کے بہانے بہن کو دہلی لا کر کیا ریپ،ملزم گرفتار

Share Article
rape demo
قومی راجدھانی دہلی میں ایک پاک رشتہ کوشرمسارکرنے دینے والا معاملہ سامنے آیاہے۔دراصل بھائی۔بہن جیسے پاک رشتے کوتارتار کرنے والاایک بیحدشرمناک واقعہ سامنے آیاہے۔یہاں ایک نابالغ بہن نے اپنے ہی سگے بھائی پربھائی پرعصمت دری کا الزام لگایاہے۔لائیوہندوستان کی رپورٹ کے مطابق،بہار سے اپنی بالغ بہن کوپڑھائی کرانے کے بہانے دہلی لا کر ایک بھائی نے اس کے ساتھ بدفعلی کی واردات کو انجام دیا۔ اپنے بھائی کی حیوانیت سے پریشان ہوکر متاثرہ نے خود ہی تھانے پہنچ کر معاملے کی شکایت پولیس کو دی۔ پولیس نے کیس درج کر ملزم بھائی کو گرفتار کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، پولیس افسر نے بتایا کہ 17 سالہ متاثرہ بھاگلپور بہار کی رہنے والی ہے۔ اس کا بھائی دہلی میں رہ کر کام کرتا ہے۔تقریبا تین سال پہلے اس کا بھائی اپنے گاؤں گیا اور اپنی بہن کو اسکول میں پڑھائی کروانے کے لئے دہلی لے کر آ گیا۔ دہلی لانے کے بعد ملزم نے اس کا ایک سرکاری اسکول میں داخلہ کروا دیا۔متاثرہ کلاس آٹھ میں پڑھائی کر رہی ہے۔اسی درمیان ملزم بھائی نے متاثرہ کے ساتھ جبراً آبروریزی کی واردات کو انجام دیا۔

متاثرہ نے جب اس کی مخالفت کی تو ملزم نے اس کی پٹائی کر دی۔ اس سے لڑکی ڈر گئی اور اس نے آپ بیتی کسی کو نہیں بتائی۔اس ملزم کا حوصلہ اور بڑھ گیا اور وہ بے خوف ہوکر مسلسل اپنی بہن کے ساتھ جنسی زیادتی کی واردات کو انجام دینے لگا۔اپنے بھائی کی حرکت سے پریشان بہن نے 18 فروری کو خود دوارکا سیکٹر ۔23 تھانہ پہنچ کر پولیس کو معاملے کی اطلاع دی۔ متاثرہ کے بیان لے کر پولیس نے پاکسو، آبروریزی سمیت دیگر دفعات میں مقدمہ درج کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق،گزشتہ سال ستمبر میں بہن حاملہ ہو گئی تو ملزم نے جبراً اس کا اسقاط حمل کروا دیا۔ اس سے پریشان بہن نے اسکول جانا بھی بند کر دیا۔ ملزم نے اپنے گھر کے قریب ایک سوسائٹی میں اس کوگھریلو معاون کے طور پر نوکری لگوا دی۔لیکن ملزم نے آبروریزی کی واردات کو انجام دینا بند نہیں کیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *