شرمسارہوئی کاشی!کمبھ گھومنے آئی غیرملکی خاتون سے ریپ

Share Article
woman
لکھنؤ:ایک طرف اترپردیش کی سرزمین پرکمبھ گھومنے آئی ایک غیرملکی خاتون کے ساتھ ریپ کا معاملہ سامنے آیاہے۔غیرملکی خاتون کمبھ گھوم کر وارانسی پہنچی تھی۔اسے بہلا پھسلاکر ایک گائڈ نے مغل سرائے کے ایک گاؤں میں لے گیا اوراس کے ساتھ ریپ کے واقعہ انجام دیکر فرارہوگیا۔متاثرہ خاتون کناڈا کے لیوس شہرسے کاشی گھومنے آئی تھی۔متاثرہ غیرملکی لڑکی کی تحریر پرپولس نے مغل سرائے کوتوالی میں ملزم شخص کے خلاف کیس درج کرلیاہے۔پولس ملزم کی تلاش میں چھاپے ماری کررہی ہے۔
وارانسی پولس نے جوجانکاری شیئرکی ہے اس کے مطابق، غیرملکی خاتون 6فروری کو کناڈا بنارس(وارانسی)گھومنے آئی تھی۔اس کی ملاقات گنگاگھاٹ پرگھومنے کے دوران مغل سرائے کے مڑیاگاؤں کے رہائشی اجے نامی نوجوان سے ہوگئی۔ملزم اجے نے اسے گائڈ بنانے کی پیشکش کی توخاتون راضی ہوگئی۔غیرملکی خاتون نے ہندوستان کے گاؤں گھوملنے کی خواہش ظاہرکی تواسے اجے نے اپنے گاؤں لے گیا۔وہاں پراکیلاپاکراس نے خاتون کے ساتھ مبینہ طورپر ریپ کیا اورچپ رہنے کی دھمکی دے کربنارس چھوڑدیا۔
محض سال بھرکے اندراترپردیش میں کسی غیرملکی خاتون کے ساتھ ریپ کایہ دوسرا معاملہ ہے۔اسی طرح شولٹنکیشور میں فرانس کی خاتون سے گارڈ کے ذریعے ریپ اورمارپیٹ کا معاملہ سامنے آیاتھا۔پولس نے گارڈ کوگرفتارکرلیاتھا۔اس کے بعدسال2018میں اسّی گھاٹ گنگاپارریتی پرغیرملکی خاتون سے ریپ کی کوشش ہوئی تھی۔اس میں پولس نے تین ملزموں کوگرفتارکیاتھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *