پڑوسن سے عشق، جسمانی تعلقات اورقتل،بہارکا سنسنی خیزمعاملہ

Share Article
ravi-kumar
بھاگلپور:بہارکے بھاگلپور میں رہنے والے روی کمارداس(عمر21) کی کہانی ذرالیک سے ہٹ کر ہے۔ روی کوپڑوس میں رہنے والی شادی شدہ خاتون سے پیارہوگیا، لیکن شادی شدہ خاتون سے پیارکرنے کی گستاخی روی نے اکیلے نہیں کی تھی، یہ غلطی دونوں طرف سے برابرہوئی تھی۔اسلئے اظہارعشق میں بھی وقت نہیں لگا اورپیارکاپروان بھی وقت سے پہلے چڑھ گیا۔یعنی دونوں کے بیچ جسمانی تعلقات بھی بن گیا۔وہ کہاوت ہے ناکہ عشق اورمشک چھپائے نہیں چھپتا۔ٹھیک اسی طرزپرروی کے پیارکابھی بھنڈاپھوڑہوگیا۔لیکن پریمی جوڑے نے ہمت دکھائی اوراوراپنے رشتے کوقبول کرلیا،ساتھ ہی روی نے خاتون کے ساتھ شادی کی تجویزرکھ دی جس پرخاتون کے گھروالوں نے غوروفکربھی کیا لیکن معاملہ بیچ میں لٹکارہا ،آخرکارکوئی حل نہیں نکل سکا۔
وہیں ایک دن اچانک خون سے لت پت روی کی حالت کودیکھ کرمقامی لوگوں نے اس کے خاندان والوں جانکاری دی۔موقع پرپہنچے خاندانوں نے آناً فاناً میں مایاگنج اسپتال میں داخل کرایا۔ جہاں ابتدائی علاج کے بعد اسے ریفرکردیاگیا۔اہل خانہ نے اسے گلوکل اسپتال میں داخل کرایا،جہاں پیرکوعلی الصباح 4بجے اس کی موت ہوگئی۔اہل خانہ نے بتایاکہ روی کے ماتھے (سر)میں گڈھابن گیاتھا۔ماتھے کاگوشت بھی باہرآگیاتھا۔انہوں نے خدشہ ظاہرکیاکہ روی کے سرپرنوکیلی ہتھیارسے حملہ کیاگیا۔پولس کے مطابق پڑوسیوں کا کہناہے کہ اتوارکوخاتون کے گھروالوں نے روی کواتنا پیٹاکہ اس کی حالت کافی نازک ہوگئی۔
ناتھ نگر پولس نے لاش کوقبضے میں لیکرپوسٹ مارٹم کرایا اوراہل خانہ کوسونپ دیا۔روی دوبھائیوں ودوبہنوں میں سب سے بڑا تھا۔ اس کے والد گنگاداس پاکوڑ(جھارکھنڈ) میں سپاہی ہیں۔ماں کرن دیوی نے روی کے قتل کا الزام پڑوسی سنتوش داس، اس کے بھائی منوج داس ، انوج داس (والدمدن داس) اوراس کے دوست کرن داس پرلگایاہے۔ ادھرملزم فریق کے لوگ گھرچھوڑکرفرارہوگئے ہیں۔ کرن نے پولس کوبتایاکہ روی کا سنتوش کی بیوی سے ناجائزتعلق تھا۔دونوں شادی کرنا چاہتے تھے ۔ دونوں خاندانوں کے بیچ کئی بار اس مسئلے پرسمجھوتہ بھی ہواتھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *