نئی دہلی، راجدھانی دہلی کے شاستری پارک میٹرو سٹیشن پر پیر کی صبح ایک شخص نے میٹرو کے آگے کود خود کشی کر لی۔ سی آئی ایس ایف کے کارکنوں اور پولیس نے لاش کو ٹریک سے نکال کر قریب کے ایک ہسپتال میں محفوظ رکھوا دیا ہے۔ پولیس اس کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
دہلی پولیس کے ترجمان انل متل کے مطابق پیر کی صبح 7.13 بجے اطلاع ملی کہ ریڈ لائن شاستری پارک میٹرو اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر -2 کے پاس 50 سالہ ایک شخص نے میٹرو کے آگے چھلانگ لگا دی ہے۔ پلیٹ فارم پرسبھی مسافر موجود تھے۔ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگا کر میٹرو کو روکنے کی کوشش کی، لیکن اس وقت تکمذکورہ شخص میٹرو کی زد میں آ گیا۔ موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔ تقریبا ً25 منٹ تک میٹرو سروس معطل رہی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here