وسیم رضوی کے خلاف تھانہ حضرت گنج میں شکایت درج

 

لکھنؤ، اتر پردیش شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی نے ایک نجی چینل پر مباحثہ میںلکھنؤ کی سماجی کارکن سید زرین سے گالم گلوچ کیا جس کے بعد سید زرین نے وسیم رضوی کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ سید زرین جمعرات کو تھانہ حضرت گنج میں رضوی کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے لئے پہنچی تھیں۔ دلکشا پلازہ میں رہنے والی سیدزرین نے تھانہ حضرت گنج میں تحریری شکایت دی ہے۔زرین کے مطابق ٹی وی مباحثہ کے دوران وسیم رضوی نیسی اے اے کے معاملے پر مسلم خواتین کے مظاہرے کے بارے میں غلط باتیں کیں۔ جب زرین نے اس مظاہرہ کو صحیح بتانے کی کوشش کی تو وہ گالم گلوچ پر اتر آیا۔پولیس نے شکایت لے لی ہے،تاہم ابھی اس سلسلہ میں ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *