تیزگیندبازمحمدسمیع کے مشکلوں میں اضافہ،جہیز اور جنسی ہراساں معاملے میں چارج شیٹ داخل

Share Article

mohammad-shami-hasin-jahan

ہندوستانی کرکٹر وتیزگیندبازمحمد سمیع کی مشکلیں بڑھتی نظر آ رہی ہیں۔ اب محمد سمیع کے خلاف چارج شیٹ بھی داخل کردی گئی ہے۔لہٰذا عالمیکپ کی تیاریوں میں لگے ٹیم انڈیا کے فاسٹ بولر محمد سمیع کی مشکلیں ایک بار پھر بڑھ سکتی ہیں کولکاتہ پولیس نے جمعرات کو ان کے خلاف چارج شیٹ فائل کی ہے۔ سمیع کے خلاف ان الزامات میں تعزیرات ہند کی دفعہ 498A (جہیزہراساں) اور 354A (جنسی تشدد) کے تحت داخل کی گئی ہے۔ آئی پی سی کی یہ دونوں دفعات غیر ضمانتی ہیں اس سے آئی پی ایل اور ٹیم انڈیا کیلئے کرکٹ کھیلنے میں انہیں چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

آپ کوبتادیں کہ 23 مارچ سے ہی انڈین پریمئرلیگ(آئی پی ایل) کا آغاز ہو رہا ہے اور اس کے بعد ٹیم انڈیا کو عالمی کپ کے مشن کو انگلینڈ روانہ ہونا ہے۔محمد سمیع ہندوستانی ٹیم کی عالمی کپ کے منصوبوں کا اہم حصہ ہیں۔ ایسے میں ٹیم انڈیا کو بھی اپنے اس تیز گیند باز سے فکریں بڑھنا لازمی ہے۔

قابل ذکرہے کہ محمد سمیع کی بیوی حسین جہاں نے ان پر یہ الزام لگائے تھے۔حسین نے سمیع پر گھریلو تشدد، شادی کے بعد افیئر سے لے کر میچ فکسنگ تک کے الزام لگائے تھے۔حسین نے یہ بھی کہا تھا کہ سمیع کے ایک پاکستانی لڑکی سے تعلقات ہیں جو انہیں پیسے دیتی ہے۔ فی الحال معاملے کی جانچ چل رہی ہے، لیکن میچ فکسنگ کے الزامات میں بی سی سی آئی نے اپنی جانچ میں سمیع کو بے گناہ پایا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *