شام میں چرچ کے نزدیک کار بم دھماکہ

Share Article
Car bomb hits near church in northeast Syria

 

شام کے شمال مشرقی شہر قامشلی میں جمعرات کی سہ پہر ایک چرچ کے نزدیک دھماکا ہوا۔خود کش دھماکے کے نتیجے میں مسیحی اکثریت والا شہر کا وسطی علاقہ گونج اٹھا۔ دھماکے کے بعد جائے وقوع سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔

Image result for A car bombing near the church in Syria

العربیہ کے مطابق اس دوران ایمبولینس اور فائر بریگیڈز کی گاڑیاں دھماکے کے مقام پر پہنچ گئیں جب کہ سرکاری سیکورٹی فورسز نے صحافیوں کو قریب آنے سے روک دیا۔ جانی نقصان کے کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں ملی تاہم عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے مقام کے مقابل عمارت میں آگ بھڑک اٹھی اور اس میں موجود افراد پھنس کر رہ گئے۔ رواں سال جون کے وسط میں قامشلی شہر میں ایک خود کش بم بار نے گولہ بارود سے بھری اپنی گاڑی کو کرد سیکورٹی فورسز کے ہیڈ کوارٹر کے نزدیک دھماکے سے اڑا دیا تھا۔ اس واقعے میں ایک بچے سمیت سات شہری زخمی ہوئے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *