11 سال کی بچی کے آئیڈیا سے متاثر ہوئے آنندمہندرا، ٹوئٹ کیا یہ خط

Share Article

anand-mahindra-share-a-lett

ممبئی کی مہکا مشرا نام کی ایک 11 سال کی بچی نے مہندرا اینڈ مہندرا گروپ کے چیئرمین کو خط لکھا کر کہا۔ گاڑیوں میں ایسا ہارن لگائیں جو 10 منٹ میں صرف 5 بار بجایا جا سکے۔ جس کے بعدآنند مہندرا نے بچی کے خط کو مثبت سجھاؤمانا اور بچی کے خط کو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا۔ ایسے خیالات دیکھ کر دور ہو جاتی ہے دن بھر کی تھکاوٹ۔

آنندمہندرا 11 سال کی بچی کے آئیڈیاسے کافی متاثر ہوئے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لیٹر شیئر کرکے بچی کی تعریف کی ہے۔ مہکا مشرا نے لیٹرمیں بتایا کہ بغیر ضرورت ہارن بجانے کے معاملات میں کمی کیسے لائی جائے۔

anand-mahindra
آنند نے لکھا میں جانتا ہوں میں اس بچی کے جیسے ان لوگوں کے لئے کام کر رہا ہوں جو ایک بہتر اور پرسکون دنیا چاہتے ہیں۔ بچی نے ٹریفک میں اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے لکھا۔ میں نے محسوس کیا ہے کہ بہت سے لوگ ضروری نہیں ہونے پر بھی ہارن بجاتے رہتے ہیں۔ وہ یہ بات نہیں سمجھتے کہ ایسا کرنے سے گاڑی آگے نہیں بڑھ سکتی۔ اس سے توانائی تباہ ہوتی ہے اور آواز آلودہ بھی ہوتی ہے۔

letter
بچی نے آنندمہندرا کو آئیڈیا دیا کہ وہ اپنی کمپنی کی گاڑیوں میں ایسا ہارن لگائیں جسے 10 منٹ میں صرف 5 بار بجایا جا سکے۔ ہر بار ہارن بجانے میں 3 سیکنڈ کا گیپ بھی ہونا چاہئے۔اس شور کم ہو گا اور سڑکوں پر شانتی ہو جائے گی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *