دعوت کی بریانی کھانے سے اورنگ آباد کے رابعہ بصریہ مدرسے کی 72 لڑکیاں بیمار

Share Article
rabia-madrasa-girls

مہاراشٹر کے اورنگ آباد سے دعوت کی بریانی کھانے کے بعد 72 بچیوں کے بیمار پڑنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جس کے بعد بچیوں کو پاس کے اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے۔ بچیوں کی حالت اب مستحکم بتائی جا رہی ہے کوئی انہونی کی خبر نہیں ہے۔

خبر کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ ان تمام لڑکیوں کو ایک مذہبی پروگرام میں لے جایا گیا تھا۔ مدرسہ انتظامیہ پر الزام ہے کہ تمام لڑکیوں کو ایک چھوٹی ٹیمپو میں جانوروں کی طرح ٹھوس کر لے جایا گیاتھا۔

مذہبی پروگرام کی دعوت میں ان لڑکیوں نے بریانی کھائی تھی جس کے بعد ان لڑکیوں کو واپس مدرسہ لایا جا رہا تھا واپسی کے دوران کچھ لڑکیوں کی حالت راستے میں ہی خراب ہو گئی اور کچھ لڑکیاں گاڑی میں ہی بیہوش بھی ہو گئی۔ ساتھ ہی لڑکیوں کوگاڑی میں الٹی ہونے لگی ،جس کے بعد ان لڑکیوں کو اورنگ آباد کی گھاٹی اسپتال میں داخل کروایا گیا اور ایک لڑکی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

اورنگ آباد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال گھاٹی میں ان بچوں کے علاج کے لئے خاص وارڈ کا انتظام کیا ہے ۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔سماجی خدمات اداروں کا دعویٰ ہے کہ گھاٹی دواخانے میں دواؤں کی کمی ہے اور ان بچوں کو اس دوران کچھ سمجھ سماج خدمت اداروں نے آگے بڑھ کر دوا گولیاں مفت میں سپلائی کی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *