انڈونیشیا میں تباہ کن سونامی ، 62 افراد ہلاک

Share Article
sunami-indonesia
انڈونیشیا کے آبنائے سنڈا میں سونامی کی لہریں ساحل سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 62 افراد ہلاک اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ملک کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے کہا ہے کہ سنیچر کو آنے والی سونامی میں سینکڑوں عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس سونامی کی وجہ کراکاٹوا آتش فشاں کے پھٹنے کے سبب سمندر کے اندر مٹی کے تودے گرنا ہے۔انڈونیشیائی حکام کا کہنا ہے کہ جزیرہ کراکاٹوامیں آتش فشانی کے باعث سونامی کی لہریں پیدا ہوئیں جس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے سنچیر اور اتوار کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق ساڑھے نو بجے شب کو آنے والی سونامی میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔بہرکیف انڈونیشیا میں تباہ کن سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد 62 تک پہنچ گئی جبکہ 600 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔آپ کوبتادیں کہ اس سے قبل رواں سال اکتوبرمیں انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی اور شہر پالو میں زلزلے کے باعث اٹھنے والے سمندری طوفان کی زد میں آکر 1500 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *