باپ کے سامنے بیٹی کا 6لوگوں نے کیا ریپ

Share Article

خبر کے مطابق متاثر والد نے بتایا کہ دیر رات پانی پینے کے بہانے کچھ لوگوں نے ان کے گھر کا گیٹ کھلوایا تھا۔ اس کے بعد انہیں یرغمال بنا کر گاوں کے باہر لے جایا گیا۔ گاؤں سے باہر لے جاکر ملزمین نے پہلے والد کی پٹائی کی اور اس پھر اسے رسی سے باندھ دیا گیا۔ اس کے بعد 6 ملزین نے یرغمال والد کے سامنے ہی اس کی بیٹی کے ساتھ ایک کے بعد ایک زیادتی کی۔

 

 

والد کو یرغمال بنا کر ان کے سامنے 6 لوگوں نے کیا بیٹی کا ریپ، ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں
بہار کے کشن گنج میں والد کو یرغمال بناکر اسی کے سامنے اس کی بیٹی سے اجتماعی عصمت دری کی گئی۔ کشن گنج ضلع کے کودھوبڑی تھانا علاقہ میں پیر کی دیر رات ایک شخص کو یرغمال بنا کر اس کی 19 سالہ بیٹی کے ساتھ 6 لوگوں نے اجتماعی عصمت دری کی۔

Image result for rape victim in bihar

موصولہ اطلاعات کے مطابق متاثر خاندان چند روز قبل ہی اس گاؤں میں آکر رہنےلگا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ نے گزشتہ بدھ کے روز تھانے میں پہنچ کر معاملہ درج کروایا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمین نے متاثرہ لڑکی اور اس کے والد کو کو دھمکی دی تھی کہ اگر انہوں نے پولیس میں اس حادثہ کی شکایت کی تو انہیں جان سے مار دیا جائےگا۔

 

Image result for rape victim in bihar

متاثر والد کی شکایت کے مطابق تمام ملزمین گاؤں کے ہی رہنے والے تھے۔ ان کی شناخت فیض عالم، عبد المنان، کالو، قاسم، تقصیر اور انصار کے طور پر ہوئی ہے۔ ان میں دو نوجوان بجلی مستری کا کام کرتے ہیں۔ ان دونوں نے ہی پانی کے بہانے متاثر خاندان کے گھر کا دروازہ کھلوایا تھا۔ معاملہ درج ہونے کے بعد سے پولیس ملزمین کی گرفتاری کے لئے چھاپےماری کر رہی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *