اسپائس جیٹ میں 6 ماہ کی بچی نے دم توڑا، علاج کے لئے جا رہی تھی دہلی

Share Article

پٹنہ سے دہلی آ رہی اسپائس جیٹ کی فلائٹ SG 8481 میں ایک 6 ماہ کی بچی کی موت ہو گئی ہے۔ ملی جانکاری کے مطابق بچی دل متعلق بیماری میں مبتلا تھی اور اسے علاج کے لئے پٹنہ سے دہلی لایا جارہا تھا۔

اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ڈی جی پی سنجے بھاٹیہ نے واقعہ کی تصدیق کی هےبچي کی شناخت رچتا کماری کے طور پر ہوئی ہے۔ بچی بہار میں بیگو سرائے کے برونی ضلع کے ننگا کی رہنے والی تھی۔ پرواز میں بچی اپنے والد راجندر راجن اور ماں ڈمپل کے ساتھ تھی لیکن پرواز میں ہی بچی کے ساتھ یہ انہونی گھٹ گئی۔

رپورٹیں کے مطابق بچی دل کی بیماری میں مبتلا تھی۔ اس کے دل میں ایک چھوٹا سوراخ تھا۔ جس کے علاج کے لئے اسے دہلی کے ایمس ہسپتال لایا جا رہا تھا۔ بچی کا ایمس میں پہلے سے علاج چل رہا تھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *