بہارمیں مجرم بے خوف ،جج کے قتل کے لئے گھر میں گھسے 6 مجرم،ایک گرفتار

Share Article
kill-judge

پٹنہ: بہار میں مجرم اس قدر بے خوف ہو چکے ہیں اب جج کے قتل ان کے گھر میں گھس کر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ معاملہ بہار کے ارریہ ضلع کے سب سے محفوظ علاقے عدالتی ہاؤسنگ علاقہ کا ہے، جہاں جج کے گھر 6 تعداد میں مجرموں نے گھس کر ان کے قتل کی کوشش کی، لیکن جج کے محافظ کی مستعدی کی وجہ سے وہ اپنے ارادے میں کامیاب نہیں ہو پائے۔

kill-judge-1

جج کی سیکورٹی نے قتل کی نیت سے اندر داخل ہوئے ایک مجرم کو ہتھیار کے ساتھ پکڑا، لیکن باقی 5 اندھیر کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

پوچھ گچھ میں پکڑے گئے مجرم نے بتایا کہ تمام جج کے قتل کے فراق میں گھر میں گھسے تھے۔ گرفتار نوجوان کا نام مجمل ہے۔ واردات والی جگہ پہنچے تفتیشی افسر شیام بہاری سنگھ نے معلومات دی کہ پہلے تو یہ معاملہ چوری کا لگ رہا تھا۔ جب ملزم سے سختی سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے بتایا کہ تمام قتل کے ارادے سے گھر میں گھسے تھے۔

ملزم کے مطابق انہیں جج کے قتل کی سپاری بھاگلپور کے کسی وارش مکھیا نامی شخص نے دی ہے۔ ملزم نوجوان کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اس کیس سے اس کا نہیں بلکہ اس کے پریوار والوں کا تعلق ہے۔ ارریہ کے عدالتی رہائش احاطے واقع جی بلاک محفوظ علاقہ ہے جہاں سی جی ایم، اے ڈی جے سمیت کئی جج اپنے پریوار کے ساتھ رہتے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *