حصارمیں تیزرفتارکارنے پل پرسورہے مزدوروں کوکچلا،5کی موت

Share Article
hisar-accident
ہریانہ کے حصار میں سڑک پر مزدوروں کوتیزرفتار کارنے کچل دیاہے۔حصار-دہلی روڈ واقع جندل پل پرمنگل کی رات دوبجے تیزرفتارکارکچلنے سے فٹ پاتھ پرسورہے مزدوروں کی موت ہوگئی ۔بتایاجارہاہے کہ اس سڑک حادثے میں 5مزدوروں کی موت ہوگئی ہے اور9افرادزخمی ہوگئے ہیں۔ہریانہ پولس کے ترجمان ہریش بھاردواج نے بتایاکہ ابتدائی جانچ میں پولس کوپتہ چلاہے کہ پل پرسڑک بنانے کاکام چل رہاتھا۔مزدوروں نے صبح جلدی کام شروع کردیا۔اس دوران تیزرفتار ’آئی20‘ کارنے توازن کھودیا اورپانچ مزدوروں کوکچل دیا جوپل پرکام رہے تھے۔انہو ں نے بتایاکہ پانچ مزدوروں کی موت موقع پرہی موگئی۔

بھاردواج نے تبایاکہ پولس معاملے کی جانچ کررہی ہے اورانہو ں نے بتایاکہ زخمیوں کواسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔اس سڑک حادثے میں مرنے والے مزدوروں کی شناخت بھوشن، شنکر ، گووردھن، وکاس اورستن کمارکے طورپرہوئی ہے۔بتایاجارہاہے کہ یہ سبھی مزدورحصار میں بنے ایک پل پرسورہے تھے اوربدھ کی صبح قریب دوبجے ایک تیزرفتار کارنے سبھی مزدوروں کوکچل دیا۔اس دردناک سڑک حادثے میں پانچ مزدوروں کی موقع پرہی موت ہوگئی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *