افغانستان:سرکاری عمارت پرخودکش حملہ

Share Article
kabul
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سرکاری عمارت پر خود کش حملے کے باعث 43 افراد ہلاک ہوگئے، سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے تینوں حملہ آوروں کو مار ڈالا۔خود کش حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔بتایاجارہاہے کہ بارود سے بھری ایک گاڑی کو عمارت کے قریب دھماکے سے اڑایا گیا، بعد ازاں دہشت گردوں نے عمارت میں گھس کر اندھا دھن فائرنگ کی۔مقامی میڈیارپورٹس کے مطابق،عمارت میں سیکڑوں افراد موجود تھے، لوگوں نے چھپ کر جان بچائی جبکہ کئی افراد عمارت سے کود بھی گئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق،دہشت گردوں نے دوپہر تین بج کر 20 منٹ پر عوامی فلاح و بہبود کی وزارت اور معذوروں اور شہیدوں کے اہل خانہ کی قومی اتھارٹی کی عمارت کے نزدیک ایک کار بم حملہ کیا۔ اس کے بعد فائرنگ کی اور عمارت کے اندر گھس کر سیکڑوں لوگوں کو یرغمال بنا لیا۔افغان حکام کا یہ بھی کہنا کہ عمارت میں موجود 340 افراد کو بحاظت محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا، جبکہ ہلاکتوں اور زخمیوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *