کشمیر سے دفعہ 370 ہٹانا بھارت کاداخلی معاملہ: روس

Share Article

آئین کے آرٹیکل 370 کے دفعات کوختم کرنے کا بھارت کا فیصلہ اس کی خودمختاری کے مطابق اس کا داخلی معاملہ ہے۔ یہ باتیں بھارت میں نئے روسی سفیر نیکولے کداشیو نے بدھ کو کہیں۔ کداشیو نے ٹویٹ کر کے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جو بھی متنازعہ مسائل ہیں ان کو ختم کرنے میںشملہ معاہدہ اور لاہور اعلان کے دائرے میں بات چیت کے ذریعے ہونا چاہئے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بھی روس نے کشمیر پر بھارت کے فیصلے کو اندرونی بتایا تھا اور کشمیر تنازعہ کو دوفریق کا معاملہ بتایا تھا۔ کشمیر پر پاکستان پوری دنیا سے درخواست کر رہا ہے اور اس کو ہر جگہ ناکامی ہاتھ لگ رہی ہے، کوئی ملک اس کی حمایت کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ اسی کڑی میں روسی سفیر کا بیان اہم ہے، لیکن پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے لئے کسی آفت سے کم نہیں ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *