گومتی ایکسپریس سمیت 33 ٹرینیں منگل سے منسوخ

 

لکھنؤ، شمالی ریلوے انتظامیہ لکھنؤ کے چارباغ اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک پرواش ایبل ایپرین کی تعمیر کرنے جا رہیہے۔اس لئے گومتی اور سیالدہ ایکسپریس سمیت 33 ٹرینیں منگل (25 جون) سے 12 جولائی تک منسوخ رہیں گی۔ اس سے دہلی جانے والے مسافروں کی مشکلیں بڑھ جائیں گی۔ریلوے سی پی آر اودیپک کمار نے پیر کو بتایا کہ چارباغ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک پر واش ایبل ایپرین کی تعمیر کا کام منگل سے ہونے جا رہا ہے۔اس لئے گومتی اور سیالدہ ایکسپریس سمیت 33 ٹرینیں 25 جون (منگل) سے 12 جولائی تک منسوخ رہیں گی۔اس کے ساتھ ہی 18 ٹرینوں کودوسرے روٹ سے چلایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ 25 جون سے 12 جولائی تک خارج ہونے والی ٹرینوں میں 12419/12420 لکھنؤ نئی دہلی گومتی ایکسپریس، 13119/13120 سیالدہ-

 

 

دہلی ایکسپریس، 14003/14004 مالدا ٹاؤن-آنند وہار ایکسپریس، 14522/14523 برونی-انبالہ ایکسپریس ، 14307/14308 بریلی-پریاگ ایکسپریس، 51813/51814 لکھنؤ جھانسی پیسنجر، 54253/54254 لکھنؤ پریاگ پسنجر، 54251/54252 لکھنؤ سہارنپور پسنجر، 54255/54256 لکھنؤ وارانسی پسنجر، 54281/54282 سلطان پور-لکھنؤ پسنجر، 54283 / 54284 سلطان پور-لکھنؤ پسنجر، 54293/54294 پرتاپ گڑھ-لکھنؤ پسنجر، 54377/54378 پریاگ-بریلی پسنجر، 64208/64209 کانپور-لکھنؤ میمو، 64221/64222 لکھنؤ شاہ جہاں پور میمو، 64235/64236 بارہ بنکی-کانپور میمو اور 54201 لکھنؤ رحیمہ آبادپسنجر شامل ہیں۔

 

اسی طرح 11123/11124 گوالیار برونی میل اور 15705/15706 کٹیہار-دہلی ہمسفر ایکسپریس عیش باغ ۔عالم نگر کے روٹ پر چلائی جائے گی، جبکہ 13307/13308 دھنباد-فیروزپور کسان ایکسپریس، 14235/14236 بریلی-وارانسی ایکسپریس، 14649/14650 جے نگر-امرتسر ایکسپریس اور 15715/15716 کشن گنج-اجمیر غریب نواز ایکسپریس چارباغ کے بجائے لکھنؤ جنکشن ہوکر چلائی جائیں گی۔

 

اس کے علاوہ 14673/14674 جے نگر-امرتسر شہید ایکسپریس اور 19269/19270 مظفر پور-پوربندر ایکسپریس لکھنؤ کی جگہ بڑھول-سیتاپور کینٹ- کے راستے چلائی جائیں گی۔ جبکہ 13257/13258 راجندرنگر-آنند وہار جن سدھارن ایکسپریس لکھنؤ کی جگہ کانپور-الہ آباد کے راستے نکال دی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *