ایکتا کپور کو پریشان کرنے والا 32 سالہ کیب ڈرائیور گرفتار، مہینے بھر سے کر رہا تھا پیچھا

Share Article

ekta-kapoor

ممبئی: انبولی پولیس نے ایک 32 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے حال کے مہینوں میں پروڈیوسر ایکتا کپور کا 30 بار پیچھا کیا۔ ملزم کی شناخت سدھیر راجندر سنگھ کے طور پر ہوئی ہے جو ہریانہ کا رہنے والا بتایا گیا ہے۔ وہیں دوسری طرف اس کا کہنا ہے کہ وہ نوکری پانے کے لئے کپور سے ملنا چاہتا تھا۔
سدھیر راجندر سنگھ جو ایک نجی کیب سروس میں ڈرائیور ہے، گزشتہ ایک ماہ سے کپور سے ملنے کی کوشش کر رہا تھا۔ جبکہ ایکتا کپور نے اسے زیادہ تر وقت نظر انداز کرنے کی کوشش کی، لیکن اس کے باوجود کیب ڈرائیور نے مسلسل شہر بھر میں ایکتا کپور کا پیچھا کیا۔ ایک پولیس افسر نے کہا، ’’کچھ دن پہلے، جب ایکتا جوہو میں ایک مندر میں درشن کرنے گئی تھی، تو بھی سنگھ نے اس کا پیچھا کیا اور اس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، لیکن اس کے پرائیویٹ گارڈوں نے اسے پکڑ لیا اور اس سے دور رہنے کاانتباہ دیا۔

Ekta-Kapoor-Hot-Images
پولیس کے مطابق، سنگھ نے اندھیری مغرب کے اسی جم میں بھی رکنیت کی، جہاں ایکتا کپور جاتی تھی۔ سنگھ اکثر جم کے پاس منڈلاتا رہتا تھا جب تک ایکتا کپور جم کے اندر رہتی تھی۔ہفتہ کی شام، جب کپور جم آئی، اب بھی ملزم کیب ڈرائیور راجندر سنگھ نے ان کا پیچھا کیا اور اندر گھسنے کی کوشش کی، لیکن گارڈز کی طرف سے اسے پھر سے روک دیا گیا۔جس کے بعد ایکتا کپور نے اس کی شکایت پولیس سے کر دی اور پیر کی رات ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس افسر نے کہا، ’’ہم نے تعزیرات ہند کی دفعہ 354 (ڈی) کے تحت شکایت درج کر لی ہے۔سی سی ٹی وی اور کچھ تکنیکی ثبوتوں کی مدد سے ملزم کو اندھیری پچھم ویرا دیسائی راستے سے تلاش کرنکالا گیا۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے، ‘افسرنے کہاکہ پولیس یہ بھی تحقیقات رہی ہے کہ سنگھ کو ہر وقت کپور کے مخصوص مقامات کی تفصیلات کس طرح ملا؟

 

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *