300کروڑکے کلب میں شامل ہونے والی فلمیں

Share Article
sanju-padmawat
سال 2018ہندی سنیما کے لئے بہت اہم رہا ۔سال 2018میں ایک سے ایک فلموں نے سلور اسکرین پر اچھا کام کیا اور بہت سے نئے ریکارڈ بھی بنائے ۔خاص بات یہ ہے کہ بڑے ستاروں کے مقابلے میں اس سال چھوٹے ستاروں کا زیادہ جلوہ رہا ۔باکس آفس پر سال کی شروعات ہی کمال کی ہوئی اور سال کا آخر بھی دھماکے دار رہا ۔
اس سال دو فلمیں 300کروڑ کے قلب میں شامل ہوئیں ۔جنوری میں ریلیز ہوئی سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوت‘ 2018کی پہلی فلم ہے جوکہ 300کروڑ روپے کے کلب میں شامل ہوئی جبکہ ریلیز سے پہلے اس کی بہت مخالفت ہوئی تھی۔اس فلم میں رانی پدماوتی کا رول دپیکا پدکون نے ادا کیا ہے اور شاہد کپور نے اس فلم میں راجہ راوت سنگھ اور رنویر سنگھ نے علاء الدین خلجی کا رول ادا کیا ہے۔
اس کے بعد 29جون 2018کو ریلیز ہوئی راجکمار ہرانی کی فلم ’سنجو ‘نے بھی باکس آفس پر دھوم مچا دی ۔آپ کو بتادیں یہ فلم 2018کی دوسری اور آخری فلم ہے جو 300کروڑ کے کلب میں شامل ہو پائی ۔یہ فلم سنجے دت کی زندگی پر مبنی ہے ۔اس فلم میں سنجے دت کی زندگی کے تقریباً تمام پہلوؤں دکھائے گئے ہیں ۔اس میں سنجے دت کا رول رنبیر کپور نے ادا کیا ہے اور وہ بھی بہت بہتر طریقہ سے۔آپ کو بتادیں کہ سال 2018میں کوئی بھی فلم 500کروڑ کے قلب میں شامل نہیں ہوئی پائی ہے یعنی کہ اب تک 2017میں آئی بہوبلی 2کا ریکارڈ قائم ہے۔بہوبلی 2ہندی سنیما کی پہلی فلم ہے جو 500کروڑ کے قلب میں شامل ہو سکی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *