بھوپال پارلیمانی سیٹ سے 30 امیدوار انتخابی میدان میں

 

لوک سبھا الیکشن 2019 کے لئے بھوپال پارلیمانی حلقہ سے کل 30 امیدوار انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ جمعہ کے روز پانچ امیدواروں نے اپنے پرچہ نامزدگی واپس لے لئے ہیں۔ اس کے بعد باقی بچے 30 امیدوار کو ریٹرننگ افسر کی طرف سے انتخابی نشان بھی الاٹ کر دیئے گئے ہیں۔
ضلع الیکشن افسر ڈاکٹر سدام کھاڑے نے بتایا کہ تسلیم شدہ قومی اور ریاست کی سیاسی جماعتوں کے باقی بچے امیدواروں میں کانگریس کے دگ وجے سنگھ کو ہاتھ، بی جے پی کی سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو کمل اور بہوجن سماج پارٹی کے مادھو سنگھ کو ہاتھی انتخابی نشان جاری کئے گئے ہیں۔
رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کے امیدواروں (تسلیم شدہ قومی اور ریاست سیاسی جماعتوں کی طرف سے الگ) عبدالطاہر بھارت انقلاب پارٹی کو سیٹی، محمد. اقبال خان اسمارٹ انڈینس پارٹی کو ہیرا، کملیش دانگی ٹھاکر ہندوستان نرمان پارٹی کو پانی کا ٹینک، گوتم ناگدونے امبیڈکرائٹ پارٹی آف انڈیا کو کوٹ،

 

 

پیوش جین رائٹ ٹو ری کال پارٹی کو آٹو رکشہ ، پربھا بھارتی جے لوک پارٹی کو سیب، پرمود بھوجوانی سناتنسنسکرتی رکشا دل کو انگور،جے سی برئی سوشلسٹ یونٹی سنٹر آف انڈیا (کمیونسٹ) کو بیٹری ٹارچ، بلرام سنگھ تومر بھارتی شکتی چیتنا پارٹی کو بانسری، بھائورائوبھارت پربھات پارٹی کو لوڈو، راجکمار شاکیہ (کوری ) شاکیہ جن ادھیکار پارٹی کو ڈولی، راجیش کیر بہوجن مکتی پارٹی کو چارپائی، رام سشیل سمگر اتھان پارٹی کو کمپیوٹر، لتا سویہ ونشی سمتا وکاس پارٹی کو غبارہ، ڈاکٹر وینا گھانیکر اسپاکس پارٹی کوجھولا،ہیملتاپاٹھک سرودھرم پارٹی (ایم پی ) کو پنچنگ مشین انتخابی نشان الاٹ کئے گئے ہیں۔

 

 

اسی طرح آزاد امیدواروں میں محمد عتیقکو کیک، آلوک کمار کو لیٹر باکس، کملیش نامدیو کو سلائی مشین، دویندر پرکاش کو چپپلیں، پروین سنگھ ٹھاکر (پروینا) کو انناس، پرینکا کھرے کو ٹی وی ریموٹ، مہندر کٹیار کو گننا کسان، مہندر کمار کو موتیوں کا ہار، مکیش کمار گپتا کو ہیلمیٹ، دیشمکھ ریاض الدین غیاث الدین کو بھنڈی، سنیل کمار ڈوڈیجا کو گیس سلینڈر انتخابی نشان الاٹ کئے گئے ہیں۔
وہیں، بھوپال سے جن پانچ امیدواروں نے نام واپس لئے ہیں، ان میں اعجازصدیقی، پون کمار تیواری، پرگیہ ٹھاکر، پروفیسر ڈاکٹر قاضی ایس رحمان اور سجن سنگھ شیخاوت شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *